سوشیل میڈیایوروپ

ترکیہ میں بھیانک زلزلہ، 500 سے زائد افراد ہلاک

پہلے زلزلہ کے کچھ دیر بعد ہی 6.7 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے جس سے نقصان اور بھی زیادہ ہوگیا ہے۔ ابھی تک اِس سلسلہ میں دونوں ممالک میں 400 سے زیادہ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ جبکہ ترکیہ میں کئی بلند وبالا عمارتیں منہدم ہوگئی ہیں۔

انقرہ: ترکیہ کے 7 صوبوں میں 7.4 شدت کے زلزلے میں 500 سے زائد افراد کی موت ہوگئی اورکئی  دیگر افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (اے ایف اے ڈی) نے پیر کو یہ اطلاع دی۔

متعلقہ خبریں
ملگ میں پرچم کا پول برقی تاروں سے ٹکراگیا، 2ہلاک
مشرقی انڈونیشیا میں 6.4 شدت کا زلزلہ
ماہنامہ آجکل کے سابق مدیر شہباز حسین کا مختصر علالت کے بعد انتقال
آسٹریلیا کے سابق کرکٹر برائن بوتھ چل بسے
پانی کے گڑھے میں گرکر 6 سالہ لڑکا ہلاک

ترکیہ میں بھیانک زلزلہ آیا ہے جس کی وجہ سے کئی عمارتیں زمین دوس ہوگئی ہیں۔ ملبہ کے نیچے پھنسے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ہندوستانی وقت کے مطابق آج صبح سویرے غازیان صوبے میں زلزلہ کا زبردست جھٹکامحسوس ہوا۔

https://twitter.com/beyazid89/status/1622463477645279234

سطح زمین سے 18 کیلو میٹرکی گہرائی میں آئے اِس زلزلہ کی شدت 7.9 درج کی گئی ہے۔ شام کی سرحد سے متصل اِس صوبہ میں زلزلہ کی وجہ سے بھاری نقصان ہوا ہے اور اس کا اثر سے شام میں بھی تباہی ہوئی ہے۔

 ترکیہ اور شام کی حکومتوں نے بتایاکہ دونوں علاقوں میں زلزلہ سے بھاری جانی ومالی نقصان ہواہے۔ پہلے زلزلہ کے کچھ دیر بعد ہی 6.7 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے جس سے نقصان اور بھی زیادہ ہوگیا ہے۔ ابھی تک اِس سلسلہ میں دونوں ممالک میں500 سے زیادہ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ جبکہ ترکیہ میں کئی بلند وبالا عمارتیں منہدم ہوگئی ہیں۔