حیدرآباد

ایم ایل سی الیکشن، کانگریس کی تائید کرنے سی پی ایم کا اعلان

جولکانتی رنگاریڈی نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت مذہب کی بنیاد پرعوام کے درمیان دشمنی پیدا کر رہی ہے۔ انہوں نے مرکز کی این ڈی اے حکومت پر اپنے 10 سالہ دور حکومت میں بے روزگاری میں اضافہ کرنے کا الزام لگایا۔

حیدرآباد: سی پی  ایم کے ریاستی سکریٹریٹ کے رکن جولکانتی رنگا ریڈی نے کہا کہ پارٹی نلگنڈہ – کھمم – ورنگل گریجویٹس حلقہ ایم ایل سی کے ضمنی الیکشن میں کانگریس امیدوار تین مار ملنا کی حمایت کرے گی۔ آج یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا سی پی ایم نے گریجویٹ حلقہ کے انتخابات میں کانگریس کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں کل ایم ایل سی کا ضمنی الیکشن، پرامن رائے دہی کو یقینی بنانے وسیع تر انتظامات

انہوں نے کہا ہم کانگریس پارٹی کی حمایت کررہے ہیں جو انڈیا بلاک میں ہماری شراکت دار ہے، انہوں نے کہا ہماری تائید سیکولر اقدار اور جمہوریت کو برقرار رکھنے کی کوشش کا حصّہ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ان کی پارٹی، کانگریس امیدوار تین مار ملنا کی مکمل حمایت کرے گی۔سی پی ایم قائد نے کہا کہ پارلیمنٹ انتخابات کے رائے دہی کے رجحانات  کے مطابق انڈیا اتحاد کے پاس جیتنے کا بہتر موقع ہے۔.

 انہوں نے الزام لگایا کہ مودی حکومت ملک میں جمہوریت کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت مذہب کی بنیاد پرعوام کے درمیان دشمنی پیدا کر رہی ہے۔ انہوں نے مرکز کی این ڈی اے حکومت پر اپنے 10 سالہ دور حکومت میں بے روزگاری میں اضافہ کرنے کا الزام لگایا۔

 سی پی ایم قائد نے کہا ریاست میں پچھلی بی آر ایس حکومت نے نوکریوں کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرکے بے روزگار نوجوانوں کو دھوکہ دیا۔ انہوں نے بے روزگار نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ گریجویٹ حلقہ ایم ایل سی انتخابات میں بی جے پی اور بی آر ایس امیدواروں کو شکست دیں۔

a3w
a3w