حیدرآباد

الیکشن کے نتائج کے بعد بی آر ایس ایم ایل اے ملاریڈی بی جے پی میں شامل ہوجائیں گے؟

معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے انہیں کانگریس پارٹی میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو بی آر ایس حکومت دورمیں ریونت ریڈی کے خلاف ملا ریڈی کے تبصروں کی وجہ ہوسکتی ہے۔

حیدرآباد: لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد بی آر ایس کے رکن اسمبلی سی ایچ  ملا ریڈی کا  بی جے پی میں شمولیت کا امکان ہے۔ وہ دہلی میں بی جے پی قائدین کے ساتھ مسلسل ربط میں ہیں۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ تلنگانہ میں سرکاری عہدیدار سابق وزیر کی مبینہ تجاوزات کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں اور اس سے ملّا ریڈی کی نیند اڑگئی ہیں۔

متعلقہ خبریں
مسلم قبرستان کیلئے اراضی مختص کرنے کا مطالبہ
لوک سبھا انتخابات 2024 کے نتائج: لائیو اپ ڈیٹس
کسانوں نے بی جے پی قائدین کے پتلے نذرآتش کئے
بی آر ایس کے 4ارکان اسمبلی کے خلاف افواہوں کی مذمت
چہل کی بیوی بھی سلکٹرس سے ناراض

 گزشتہ روز شامیر پیٹ منڈل کے ریونیو اور آبپاشی کے عہدیداروں نے بومراس  پیٹ گاؤں میں پداچیروو تالاب کے فل ٹینک لیول (FTL) علاقہ  میں مبینہ طور پر ملا ریڈی کے ذریعہ تعمیر کردہ سات ایکڑ کمپاؤنڈ وال کو منہدم کردیا۔

 بی آر ایس رکن اسمبلی نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ان کی ذاتی زمین ہے جبکہ یہ تالاب ایف ٹی ایل کا حصّہ ہے۔ چھ دن پہلے ملا ریڈی اور ان کے داماد مری راج شیکر ریڈی کو سچترا کے قریب سروے نمبر 82 میں ایک متنازعہ اراضی میں تعمیر شدہ کمپاؤنڈ وال کو منہدم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

 معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے انہیں کانگریس پارٹی میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو بی آر ایس حکومت دورمیں ریونت ریڈی کے خلاف ملا ریڈی کے تبصروں کی وجہ ہوسکتی ہے۔

 واضح رہے کہ جب ملا ریڈی نے چیف منسٹر کے مشیر سے ملاقات کی تھی تو انہوں نے مبینہ طور پر کہا کہ وہ راہول گاندھی سے ملاقات کریں۔مگر انہوں نے ڈی کے شیوا کمار سے ملاقات کی اس وقت ان کو کسی قسم کی کوئی یقین دہانی نہیں کرائی گئی تھی۔

 اس کے علاوہ میڑچل میں، مینم پلی ہنمنت راؤ، ملا ریڈی کے درمیان جاری سیاسی جنگ کسی سے چھپی نہیں ہے ہنمنت راؤ، ملا ریڈی کو کانگریس میں شامل کرنے کے مخالف ہیں۔

 معلوم ہوا ہے کہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ملا ریڈی نے انتخابات سے پہلے ہی بی جے پی قائدین سے رابطہ کیا تھا اور وہ تقریباً 4 اراکین اسمبلی  کے ساتھ بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔

دوسری طرف ریاستی بی جے پی قائدین بھی ملا ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت کی  مخالفت کر رہے ہیں۔ اس مخالفت کے باوجود بی جے پی، ملا ریڈی کو لینے تیار ہے اطلاعات کے مطابق نتائج کے اعلان کے بعد اندروں ایک ماہ ملا ریڈی بی جے پی میں شامل ہو جائیں گے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ملا ریڈی نے پہلے ہی کے سی آر کو اپنی تمام سرگرمیوں  کے بارے میں واقف کرا دیا ہے۔

a3w
a3w