تلنگانہ
ٹرینڈنگ

ایم ایل سی نارائن ریڈی نے بی آر ایس سے استعفیٰ دے دیا

واضح رہے کہ ملکاجگری کے رکن اسمبلی ایم ہنمنت راو، سابق ایم ایل اے ویمولا ویرشم نے کانگریس کے قومی صدر کھرگے کی موجودگی میں حال ہی میں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے متحدہ محبوب نگرکے ایم ایل سی کے نارائن ریڈی نے ریاست کی حکمران جماعت بی آر ایس سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ کانگریس پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
کاروان اسمبلی حلقہ کے ڈیفنس کالونی کے نوجوانوں کی کانگریس میں شمولیت
کودنڈا رام اور عامر علی خان کی نامزدگی منسوخ۔ ہائی کورٹ کا فیصلہ (تفصیلی خبر)
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ
جامع سروے، غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ

 نارائن ریڈی نے آج صبح تلنگانہ پردیش کانگریس کے صدر ریونت ریڈی سے ملاقات کی۔اس بات کی اطلاع مل رہی ہیں کہ وہ آئندہ انتخابات میں کلواکورتی حلقہ سے مقابلہ کریں گے۔واضح رہے کہ ملکاجگری کے رکن اسمبلی ایم ہنمنت راو، سابق ایم ایل اے ویمولا ویرشم نے کانگریس کے قومی صدر کھرگے کی موجودگی میں حال ہی میں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

 ان کے ساتھ ایم روہت اور کے انل کمار نے بھی کانگریس کا کھنڈوا پہن لیا۔ وزیر صحت ہریش راؤ پر اپنے بیٹے کو ٹکٹ نہ دینے کے سنسنی خیز الزامات لگانے کے بعد ہنمنت راو نے بی آر ایس پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔