تلنگانہ

ریاست کی ترقی کیلئے مودی نے ممکنہ تعاون کا تیقن دیا, ریونت ریڈی اور ملو بھٹی کی ملاقات

ڈپٹی چیف منسٹر ملو پہلی وکرامارکہ نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے ریاست کی ترقی کے لئے ممکنہ تعاون کرنے کا تیقن دیا۔

حیدرآباد: ڈپٹی چیف منسٹر ملو پہلی وکرامارکہ نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے ریاست کی ترقی کے لئے ممکنہ تعاون کرنے کا تیقن دیا۔

متعلقہ خبریں
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
قرض کی فراہمی کو بینکرس سماجی ذمہ داری تسلیم کریں۔ ڈپٹی چیف منسٹر کا مشورہ
وزیراعظم گیان دھیان کیلئے وویکا نندا راک میموریل میں مصروف (ویڈیو ڈیکھیں)
یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب کو شاندار پیمانہ پر منعقد کیاجائے گا : چیف سکریٹری
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام

تلنگانہ میں کانگریس کی حکومت بننے کے بعد پہلی بار چیف منسٹر اے ریونت ریڈی اور ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی ملو وکرامارکہ نے نئی دہلی میں وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نریندر مودی سے ہوئی ملاقات کی تفصیلات سے ڈپٹی چیف منسٹر نے میڈیا کو واقف کرایا۔ انہوں نے کہا کہ جدوجہد کے ذریعہ حاصل تلنگانہ کے مفادات کے تحفظ اور آندھراپردیش تنظیم جدید ایکٹ کے  ذریعہ تلنگانہ کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیراعظم مودی سے ملاقات کی۔

بھٹی وکرامارکہ نے کہا کہ پانی‘ فنڈس اور ملازمتوں کے لئے جدوجہد کرتے ہوئے تلنگانہ حاصل کیا گیا مگر آندھراپردیش تنظیم جدید ایکٹ پر سابق حکومتوں نے عمل کرنے سے گریز کیا‘ ہم نے وزیراعظم نریندر مودی سے آندھراپردیش تنظیم جدید ایکٹ کے تحت کئے گئے وعدوں کو عاجلانہ طور پر تکمیل کرنے کی درخواست کی۔

خاص کر ضلع کھمم کے بیارم میں اسٹیل فیکٹری‘ قاضی پیٹ میں ریلوے کوچ فیکٹری‘ آئی ٹی آئی آر پروجیکٹ کی منظوری‘ تلنگانہ میں پالمورو رنگاریڈی لفٹ اریگیشن پروجیکٹ کو قومی پروجیکٹ کا درجہ‘ حیدرآباد کے لئے آئی آئی ایم‘ ریاست میں ایک سینک اسکول کی منظوری‘ نیشنل ہائی ویز اتھاریٹی کے پاس موجود 14 تجاویز پر عمل آوری‘ آندھراپردیش تنظیم جدید بل کے مطابق پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لئے فنڈس کی اجرائی کا مطالبہ کیا گیا۔

بھٹی وکرامارکہ نے کہا کہ سابق بی آر ایس حکومت کی بدنظمی کی وجہ سے ریاست کی معاشی صورتحال بگڑ گئی ہے۔ ریاست قرض میں ڈوب چکی ہے۔ ہم نے وزیراعظم سے مقروض ریاست کو دوبارہ کارکرد بنانے فرخدلانہ انداز میں امداد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

ڈپٹی چیف منسٹر نے کہا کہ وزیراعظم نے ہمارے مطالبات کو بغور سماعت کرنے کے بعد مرکز کی جانب سے تلنگانہ کا ممکنہ تعاون کرنے کا تیقن دیا۔ قبل ازیں چیف منسٹر ریونت ریڈی اور ڈپٹی چیف منسٹر ملو بھٹی وکرامارکہ نے وزیراعظم نریندر مودی سے تقریباً ایک گھنٹہ تک ملاقات کی۔

a3w
a3w