سوشیل میڈیا
بزرگ کو تھپڑ مارنے والا نوجوان گرفتار (ویڈیو)
تھپڑ مارنے کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر پھیلنے کے بعد الباحہ ریجن میں پولیس متحرک ہوگئی اور اس نے نوجوان کو گرفتار کیا۔

ریاض: سعودی عرب میں سماجی تقریب کے دوران ایک نوجوان کو بزرگ شخص کو تھپڑ مارنے کی پاداش میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تھپڑ مارنے کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر پھیلنے کے بعد الباحہ ریجن میں پولیس متحرک ہوگئی اور اس نے نوجوان کو گرفتار کیا۔
پولیس نے اعلان کیا ہے کہ سماجی تقریب میں کسی دوسرے پر حملہ کرنے والے شخص کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اس نوجوان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ دونوں مردوں کے درمیان پہلے سے جھگڑا چل رہا تھا۔ گرفتار ملزم کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر متحرک افراد نے ہیش ٹیگ ’’ہٹنگ دا اولڈ ہینڈ‘‘ کا استعمال کرکے واقعہ کی شدید مذمت کی اور حملہ آور کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔