دہلی

مودی حکومت ہر محاذ پر ناکام: کانگریس

کانگریس لیڈروں نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا ملک کا نعرہ بن گئی ہے اوراس یاترا کے دوران کانگریس کے ذریعہ بے روزگاری، مہنگائی اور نفرت کے خلاف جو پیغام دیا گیا ہے وہ ملک کے مختلف حصوں میں پہنچا ہے۔

نئی دہلی: کانگریس نے مودی حکومت کو ہر محاذ پر ناکام بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ‘بھارت جوڑو یاترا’ کے بعد ‘ہاتھ سے ہاتھ جوڑو ابھیان’ کے ذریعے موجودہ حکومت کی ناکامیوں کو گھر گھر پہنچایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
راہول کی سیکیوریٹی میں چوک 3 پولیس عہدیدار معطل
9 نومبر کی تاریخ گزرگئی، اتراکھنڈمیں یو سی سی لاگو نہ ہونے پر کانگریس کا طنز
بچوں کی ناکامی کا ذمہ دار کون؟
مودی دور میں سرمایہ کاری اور عام کھپت کا ڈبل انجن پٹری سے اتر گیا: کانگریس
آسام کے اسمبلی حلقہ سماگوڑی میں بی جے پی اور کانگریس ورکرس میں ٹکراؤ

کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال اور میڈیا انچارج جے رام رمیش نے ہفتہ کے روز یہاں پارٹی کے صدر دفتر میں ہاتھ سے ہاتھ جوڑو مہم کا لوگو اور بی جے پی حکومت کے خلاف فرد الزام جاری کرتے ہوئے کہا کہ 7 ستمبر سے شروع ہونے والی ‘بھارت جوڑو یاترا’ 29 جنوری کو ختم ہوجائے گی اور 30 ​​جنوری کو کانگریس لیڈر راہل گاندھی کنیا کماری سے پیدل لائے گئے قومی پرچم سری نگر میں واقع پارٹی ہیڈکوارٹر پر لہرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 30 جنوری کو صبح 10 بجے جب راہول گاندھی سری نگر میں ترنگا لہرائیں گے، اس وقت ملک بھر میں کانگریس کے دفاتر میں پرچم کشائی کے پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے۔

کانگریس لیڈروں نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا ملک کا نعرہ بن گئی ہے اوراس یاترا کے دوران کانگریس کے ذریعہ بے روزگاری، مہنگائی اور نفرت کے خلاف جو پیغام دیا گیا ہے وہ ملک کے مختلف حصوں میں پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 26 جنوری سے ‘بھارت جوڑو یاترا’ کے پیغام کو گھر گھر پھیلانے کے لیے 26 مارچ تک ‘ہاتھ سے ہاتھ جوڑو’ مہم چلائی جائے گی۔ اس پروگرام کے ذریعے کانگریس کے تمام لیڈر بھارت جوڑو یاترا کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے عام لوگوں کو جو نقصان ہوا ہے اس کو عوامی مہم کے ذریعے تمام لوگوں تک پہنچانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یاترا اپنے مقصد میں کامیاب رہی ہے۔

بے روزگاری کے مسئلے پر حکومت پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بے روزگاری کی حالت ایسی ہے کہ دسمبر میں یہ 16 ماہ میں سب سے اعلی سطح پر درج کی گئی ہے۔

تعلیم کے شعبے میں مولانا آزاد اسکالرشپ اسکیم بند کردی گئی ہے اور یہ ایک خطرناک صورتحال ہے۔ مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے۔ پٹرول ڈیزل اب تک کی بلند ترین قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔