شمالی بھارت

مودی حکومت، صنعتکاروں کے لئے کام کرتی ہے: راہول گاندھی

کانگریس قائد راہول گاندھی نے پیر کے دن مودی حکومت پر صنعتکاروں کے لئے کام کرنے کا الزام عائد کیا ور دعویٰ کیا کہ گوتم اڈانی کے کھاتہ میں پیسہ سونامی کی طرح آرہا ہے جبکہ عام آدمی ہاتھ پیر مارنے پر مجبور ہے۔

چندی گڑھ(پی ٹی آئی) کانگریس قائد راہول گاندھی نے پیر کے دن مودی حکومت پر صنعتکاروں کے لئے کام کرنے کا الزام عائد کیا ور دعویٰ کیا کہ گوتم اڈانی کے کھاتہ میں پیسہ سونامی کی طرح آرہا ہے جبکہ عام آدمی ہاتھ پیر مارنے پر مجبور ہے۔

متعلقہ خبریں
9 نومبر کی تاریخ گزرگئی، اتراکھنڈمیں یو سی سی لاگو نہ ہونے پر کانگریس کا طنز
انیل وِج، ہریانہ کی چیف منسٹری کے دعویدار
سرکاری کمپنیاں صنعتکاروں کے حوالے کرنا بی جے پی کی پالیسی: پرینکا
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
آسام کے اسمبلی حلقہ سماگوڑی میں بی جے پی اور کانگریس ورکرس میں ٹکراؤ

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہریانہ میں کانگریس حکومت بنائے گی اور تبدیلی لائے گی۔ ضلع انبالہ کے نارائن گڑھ میں ریالی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ لڑائی کانگریس اور بی جے پی اور اس کے نظریات کے بیچ ہے۔ ایک طرف انصاف اور دوسری جانب ناانصافی ہے۔

ریالی میں راہول گاندھی کی بہن پرینکاگاندھی وڈرا اور ہریانہ کے سینئر کانگریس قائدین بھوپیندر سنگھ ہوڈا اور کماری شیلجہ نے بھی شرکت کی۔ بی جے پی حکومت پر وار کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ وہ بڑے صنعتکاروں کی حکومت ہے۔ ہریانہ میں ہمیں ایسی حکومت نہیں چاہئے۔

ہمیں کسانوں‘ مزدوروں اور غریبوں کی حکومت چاہئے۔ اپنے حالیہ دورہ ئ امریکہ کے حوالہ سے سابق صدر کانگریس نے کہا کہ انہوں نے وہاں ہریانہ کے بعض امیگرنٹس سے ملاقات کی جو بہتر مستقبل کی تلاش میں وہاں گئے ہیں کیونکہ انہیں اپنی آبائی ریاست میں روزگار کے مواقع نہیں لے۔ کانگریس قائد نے کہا کہ یہ دیکھنا اہم ہے کہ غریب اور عام آدمی کے جیب میں کتنا پیسہ جارہا ہے اور کتنا پیسہ نکل رہا ہے۔

آپ کو پوچھنا ہوگا کہ آیا زیادہ پیسہ آب کی جیب میں آرہا ہے یا جارہا ہے۔ اڈانی جی کو دیکھئے وہ صبح اٹھتے ہیں‘ وہ کھیت میں کام نہیں کرتے‘ وہ حل نہیں چلاتے‘ وہ چھوٹا کاروبار نہیں کرتے۔ اچھی غذا کھاتے ہیں‘ محل میں رہتے ہیں اور ہر صبح‘ 24 گھنٹے ان کے بینک کھاتہ میں سونامی کی طرح لگاتار پیسہ آتا رہتا ہے تاہم عوام کے بینک کھاتوں سے طوفان کی طرح پیسہ جارہا ہے۔

کانگریس کسانوں‘ مزدوروں اور غریبوں کے مفادات کا تحفظ کرتی ہے جبکہ بی جے پی بڑے صنعتکاروں کو فائدہ پہنچاتی ہے۔ آئی این ایل ڈی اور جے جے پی جیسی جماعتوں کا نام لئے بغیر راہول گاندھی نے دعویٰ کیا کہ چھوٹی جماعتوں کا ریموٹ کنٹرول بی جے پی کے ہاتھ میں ہے۔یہ دو جماعتیں بھی ہریانہ اسمبلی الیکشن لڑرہی ہیں جس کے لئے رائے دہی 5 اکتوبر کو ہوگی۔