دہلیسوشیل میڈیا
دہلی میں ”مودی ہٹاؤ دیش بچاؤ“ کے پوسٹرس
قومی دارالحکومت کے کئی حصوں میں دیواروں اور کھمبوں پر مودی ہٹاؤ دیش بچاؤ“ پوسٹر چسپاں پائے گئے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ کم از کم 2000 پوسٹر ہٹائے گئے اور ایک ویان سے جو ڈی ڈی یو مارگ پر واقع عام آدمی پارٹی کے ہیڈ کوارٹر آئی پی اسٹیٹ سے نکل رہی تھی میں اتنی ہی تعداد میں پوسٹر ضبط کیے گئے۔

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف پوسٹرس (اشتہارات) چسپاں کرنے کے سلسلے میں دہلی پولیس نے آج کم از کم 100 ایف آئی آر درج کی ہے۔ عہدیداروں نے آج یہ بات بتائی۔
انہوں نے بتایا کہ قومی دارالحکومت کے کئی حصوں میں دیواروں اور کھمبوں پر مودی ہٹاؤ دیش بچاؤ“ پوسٹر چسپاں پائے گئے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ کم از کم 2000 پوسٹر ہٹائے گئے اور ایک ویان سے جو ڈی ڈی یو مارگ پر واقع عام آدمی پارٹی کے ہیڈ کوارٹر آئی پی اسٹیٹ سے نکل رہی تھی میں اتنی ہی تعداد میں پوسٹر ضبط کیے گئے۔
انھوں نے بتایا کہ ویان تحویل میں لی گئی۔ پولیس عہدیداروں کے مطابق دو پرنٹنگ پریس کے مالکین کے بشمول 6 افراد کو اس سلسلے میں گرفتار کیا گیا۔ اسپیشل کمشنر آف پولیس دپیندرا پاٹھک نے توثیق کی کہ وزیر اعظم کے خلاف پوسٹرس چسپاں کرنے کے سلسلے میں 100 ایف آئی آر درج کیے گئے ہیں۔