شمالی بھارت

مودی نےدیگر صوبوں کے ساتھ یوپی کے 55اسٹیشنوں کی تعمیر نوکا افتتاح کیا

اسٹیشنوں کی مرمت و تزئین کاری کی اس اسکیم کے تحت ملک کے جن 508 ریلوے اسٹیشنوں کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی نے بٹن دبا کر کیا اس میں اترپردیش کے بھی 55اسٹیشن شامل ہیں۔

لکھنؤ: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو ’امرت اسٹیشن اسکیم‘ کے تحت ملک کے 508اسٹیشنوں پر ہونےوالے تعمیر نو کے کام کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ افتتاح کیا۔

متعلقہ خبریں
دہلی میں بی آر ایس کے مرکزی دفتر کا جلد افتتاح
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
”بھارت میراپریوار۔ میری زندگی کھلی کتاب“:مودی
اڈانی مسئلہ پر کانگریس سے وضاحت کامطالبہ، سرمایہ کاری کے دعوؤں پر شک و شبہات

اسٹیشنوں کی مرمت و تزئین کاری کی اس اسکیم کے تحت ملک کے جن 508 ریلوے اسٹیشنوں کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی نے بٹن دبا کر کیا اس میں اترپردیش کے بھی 55اسٹیشن شامل ہیں۔راجدھانی لکھنؤ میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنی سرکاری رہائش گاہ پر وزیر اعظم نریندر مودی کے ورچولی افتتاح تقریب میں شرکت کی۔

اس کے علاوہ بی جے پی کے ریاستی صدر بھوپیندر سنگھ چودھری سمیت مرکزی و ریاستی حکومت کے وزراء، اراکین پارلیمنٹ، اراکین اسمبلی و دیگر سینئر رہنماؤں کے ساتھ پارٹی کارکنان نے پروگرام میں شرکت کی۔

مودی نے اس موقع پر منعقد پروگرام کو راجدھانی دہلی سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا’امرت بھارت اسٹیشن انڈین ریل کی کایاکلپ کے سمت کی جارہی کوششوں کو نئی اونچائی فراہم کریں گے۔

مودی نے ریلوے کو پورے ملک میں لوگوں کے ٹرانسپوٹیشن کا پسندیدہ ذریعہ بتاتے ہوئے ریلوے اسٹیشنوں پر عالمی سطح کی سہولیت دستیاب کرانے کی اہمیت پر زور دیا اور کہ اکہ اس سوچ اور سپنے کی ترغیب کے ساتھ پورے ملک میں1309 اسٹیشنوں کی تعمیر نو کا کام امرت بھارت اسٹیشن اسکیم کے تحت شروع کی گئی ہے۔

اس پروگرام کے لیے ریاست بھر میں بڑے پیمانے پر تیاریاں کی گئی تھیں۔ پارٹی کے ریاستی صدر بھوپیندر سنگھ چودھری لکھنؤ کے بادشاہ نگر اسٹیشن پر اور نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ پریاگ راج جنکشن پر سنگ بنیاد رکھنے کے پروگرام میں شرکت کی۔

جب کہ مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی امیٹھی، ڈاکٹر مہیندر ناتھ پانڈے چندولی، کوشل کشور اتریٹیا جنکشن، لکھنؤ، انوپریہ پٹیل وندھیاچل، سادھوی نرنجن جیوتی فتح پور، جنرل وی کے سنگھ غازی آباد، ایم پی رماپتی رام ترپاٹھی دیوریا صدر، راجویر سنگھ راجو بھیا کاس گنج، ہریش سنگھ بستی،ستیہ دیو پچوری کانپور سنٹرل، ویریندر سنگھ مست بلیا ار ساکشی مہاراج اناؤ جنکشن پر موجودرہے۔

اسی ضمن میں ہیما مالنی گووردھن پروجنل،للو سنگھ درشا نگر، راجیش ورما سیتا پور جنکشن، اپیدر راوت بارہ بنکی جنکشن، دنیش لال یادو نرہوا اعظم گڑھ، وی پی سروج جونپور، رمیش چندر بند بھدوہی، انوراگ شرما ویرانگنا لکشمی بائی جھانسی، مکیش راجپوت فرخ آباد، ستیہ پال سنگھ مودی نگر، پردیپ کمار شاملی، راجندر اگروال ہاپورٹ، گھنشیام لودھی رامپور، جئے پرکاش راوت ہردوئی، کیشری دیوی پٹیل پھولپور، سنگم لالگ گپتا پرتاپ گڑھ جنکشن، پکوڑی لال چوپن، راج کمار چاہر اچھنیرا، ودھا پریشد رکن مکیش شرما عیش باغ اسٹیشن پر امرت اسٹیشن اسکیم کے تحت ہونے والے پروگرام میں شرکت کی۔

a3w
a3w