جرائم و حادثات
جگتیال میں لاری نے ڈیوائیڈر کو ٹکر دے دی
قومی شاہراہ پر ٹریفک میں رکاوٹ پیدا ہوئی تاہم اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاری کوکرین کی مدد سے وہاں سے ہٹاتے ہوئے ٹریفک کیلئے اس روٹ کو بحال کرنے کا کام کامیابی کے ساتھ انجام دیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے جگتیال ضلع مستقر میں لاری نے ڈیوائیڈرکوٹکردے دی۔یہ واقعہ ضلع کے نٹراج چوراہا کے قریب آج صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آیا۔ذرائع کے مطابق لاری کے ڈرائیور نے اس کاتوازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔
تاہم اس میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا اور ڈرائیور محفوظ رہا۔اس حادثہ کے سبب اس قومی شاہراہ پر ٹریفک میں رکاوٹ پیدا ہوئی تاہم اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاری کوکرین کی مدد سے وہاں سے ہٹاتے ہوئے ٹریفک کیلئے اس روٹ کو بحال کرنے کا کام کامیابی کے ساتھ انجام دیا۔بتایاجاتا ہے کہ ڈرائیور حالت نشہ میں تھا جس کے سبب یہ حادثہ پیش آیا۔