تلنگانہ

تلنگانہ میں بی جے پی کی شکست کے امکانات کا احساس مودی کو ہوگیا:ونود کمار

ونود کمار نے کہاکہ اس طرح انہوں نے ریاست کے عوام کو مایوس کیا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے اب کی بار کسان کی سرکار کا نعرہ دیاہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ منصوبہ بندی کمیشن کے نائب صدر ونود کمار نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کو احساس ہو گیا ہے کہ ریاست میں بی جے پی کے جیتنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں
ہندوستان ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے: نریندر مودی (ویڈیو)
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

 اس لیے انہوں نے ورنگل اسمبلی میں ایک بھی نیا اعلان نہیں کیا۔ وزیر اعظم جو اُن ریاستوں کا دورہ کرتے ہوئے ہزاروں کروڑروپئے کے پراجکٹس کا وعدہ کرتے ہیں جہاں پر انتخابات ہونے والے ہیں تاہم گذشتہ روز ضلع ورنگل کے دورہ کے موقع پر انہوں نے ریاست کے عوام کیلئے نیا اعلان کچھ بھی نہیں کیا۔

اس طرح انہوں نے ریاست کے عوام کو مایوس کیا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے اب کی بار کسان کی سرکار کا نعرہ دیاہے۔