دہلی

مودی نے سپریم کورٹ کے قیام کے 76 سال مکمل ہونے پر سکہ ، ڈاک ٹکٹ جاری کیا

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی رہنمائی میں منعقد ہونے والی 'ضلعی عدلیہ پر قومی کانفرنس' میں دو دنوں میں چھ اجلاس ہوں گے۔ کانفرنس میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی ضلعی عدلیہ کے 800 سے زیادہ شرکاء شامل ہیں۔

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو سپریم کورٹ کے قیام کے 75 سال مکمل ہونے کی یاد میں ایک سکہ اور ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ انہوں نے سپریم کورٹ کی جانب سے ‘بھارت منڈپم’ میں منعقدہ ضلعی عدلیہ کی دو روزہ قومی کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے 75 روپے کا ایک یادگاری سکہ اور ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔

متعلقہ خبریں
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
گینگسٹر بشنوئی کا انٹرویو، سپریم کورٹ سے ٹی وی رپورٹر کو راحت
سپریم کورٹ نے کولکتہ واقعہ کا لیا از خود نوٹس، جلد ہوگی معاملہ کی سماعت
کرشنا جنم بھومی۔شاہی مسجد تنازعہ کی سماعت ملتوی

افتتاحی تقریب میں چیف جسٹس ڈاکٹر دھننجے وائی چندرچوڑ، عدالت عظمیٰ کے دیگر ججز، تمام ہائی کورٹس کے چیف جسٹس، قانون و انصاف کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ارجن رام میگھوال، اٹارنی جنرل آر وینکٹرامنی، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر کپل سبل، بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار مشرا کے علاوہ کئی وکلاء اور قانون کے طلباء سمیت دیگر معززین موجود تھے۔

صدرجمہوریہ دروپدی مرمو یکم ستمبر کو کانفرنس میں اختتامی خطاب کریں گی اور سپریم کورٹ کے پرچم اور نشان کی نقاب کشائی بھی کریں گی۔

اس دو روزہ کانفرنس میں ضلعی عدلیہ سے متعلق موضوعات زیر بحث آئیں گے۔ اس کانفرنس میں ضلعی عدلیہ میں بنیادی ڈھانچہ اور انسانی وسائل، سب کے لیے شامل عدالتیں، جوڈیشل سیکیورٹی اور جوڈیشل ویلفیئر، کیس مینجمنٹ اور عدالتی تربیت پر غور و خوض کیا جائے گا۔

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی رہنمائی میں منعقد ہونے والی ‘ضلعی عدلیہ پر قومی کانفرنس’ میں دو دنوں میں چھ اجلاس ہوں گے۔ کانفرنس میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی ضلعی عدلیہ کے 800 سے زیادہ شرکاء شامل ہیں۔

a3w
a3w