برج بھوشن پر کارروائی نہ کرنے کی وجہ مودی بتائیں: پرینکا
محترمہ گاندھی نے ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر پر لگائے گئے الزامات کو ٹویٹ کیا اور وزیر اعظم سے سیدھا سوال پوچھا ’’نریندر مودی جی ان سنگین الزامات کو پڑھیں اور ملک کو بتائیں کہ ملزموں کے خلاف اب تک کوئی کارروائی کیوں نہیں کی گئی؟‘‘

نئی دہلی: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر برج بھوشن سنگھ کے خلاف الزامات کے حوالے سے ایک خبر کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی سے پوچھا ہے کہ ملزم کو کیوں تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے اور ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جارہی ہے۔
محترمہ گاندھی نے ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر پر لگائے گئے الزامات کو ٹویٹ کیا اور وزیر اعظم سے سیدھا سوال پوچھا ’’نریندر مودی جی ان سنگین الزامات کو پڑھیں اور ملک کو بتائیں کہ ملزموں کے خلاف اب تک کوئی کارروائی کیوں نہیں کی گئی؟‘‘
اس کے ساتھ انہوں نے ایک انگریزی روزنامے میں اس بارے میں ایک تفصیلی خبر بھی پوسٹ کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ برج بھوشن سنگھ کے خلاف دو ایف آئی آر درج کی گئی ہیں، جن میں چھیڑ چھاڑ کے کم از کم 10 کیسز کا تفصیل سے ذکر ہے۔
خبر میں کہا گیا ہے کہ اس کے علاوہ کم از کم دو ایسے کیسز ہیں جن میں خواتین کھلاڑیوں کو پروموٹ کرنے کے عوص غیر اخلاقی مطالبہ کیا گیا ہے۔