مودی‘ ایرپورٹ پر 2 گھنٹے پھنسے رہے
طیارہ میں فنی خرابی کی وجہ سے انہیں دوسرے خصوصی طیارہ میں سفر کرنا پڑا۔ دیوگھر کے ڈپٹی کمشنر وشال ساگر نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ وزیراعظم کو زائداز 2 گھنٹے انتظار کرنا پڑا۔ اس دوران ریجن ایراسپیس کو نوفلائی زون قراردیا گیا تھا۔
رانچی: وزیراعظم نریندرمودی جو فضائیہ کے طیارہ کی خرابی کی وجہ سے جمعہ کے دن جھارکھنڈ کے دیوگھر ایرپورٹ پر 2 گھنٹے تک پھنسے رہے، دوسرے طیارہ سے دہلی واپس ہوئے۔ انہیں بہار کے جموئی میں جو دیوگھر سے 80 کیلو میٹر دور ہے‘ ریالی سے خطاب کے بعد ہندوستانی فضائیہ کے طیارہ سے نئی دہلی لوٹنا تھا۔
طیارہ میں فنی خرابی کی وجہ سے انہیں دوسرے خصوصی طیارہ میں سفر کرنا پڑا۔ دیوگھر کے ڈپٹی کمشنر وشال ساگر نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ وزیراعظم کو زائداز 2 گھنٹے انتظار کرنا پڑا۔ اس دوران ریجن ایراسپیس کو نوفلائی زون قراردیا گیا تھا۔
اسی دوران کانگریس قائد راہول گاندھی کو بھی جھارکھنڈ کے گوڈا میں ایسی ہی صورتِ حال کا سامنا کرنا پڑا۔ انہیں انتخابی ریالی کے بعد جس ہیلی کاپٹر سے واپس ہونا تھا وہ تقریباً 2 گھنٹے گراؤنڈ ہوگیا جس پر کانگریس نے سیاسی محرکہ تاخیر کا الزام عائد کیا۔
کانگریس نے کہا کہ ہمارے قائد راہول گاندھی کے ہیلی کاپٹر کو تقریباً 2 گھنٹے اڑان بھرنے نہیں دیا گیا۔ یہ مرکز کی ایماء پر کی گئی سیکوریٹی چوک ہے۔