جنوبی بھارت
راشن دکانوں پر مودی کی تصویر نہیں لگائی جائے گی
اسمبلی میں انڈین یونین مسلم لیگ رکن پی عبدالحمیدکے سوال کا جواب دیتے ہوئے چیف منسٹر پی وجین نے کہا کہ لوک سبھا الیکشن کے قریب سیلفی مہم بی جے پی کی انتخابی مہم کا حصہ ہے۔
ترواننت پورم: حکومت ِ کیرالا نے پیر کے دن کہا کہ وہ مرکزی حکومت کی یہ ہدایت نہیں مانے گی کہ ریاست میں راشن دکانوں پر نیشنل فوڈ سیکوریٹی ایکٹ (این ایف ایس اے) کے لوگو کے ساتھ وزیراعظم نریندرمودی کی تصویر والے سائن بورڈس اور فلیکسی بیانرس لگائے جائیں۔
اسمبلی میں انڈین یونین مسلم لیگ رکن پی عبدالحمیدکے سوال کا جواب دیتے ہوئے چیف منسٹر پی وجین نے کہا کہ لوک سبھا الیکشن کے قریب سیلفی مہم بی جے پی کی انتخابی مہم کا حصہ ہے۔
ہم یہ نشاندہی کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو بتادیں گے کہ یہ صحیح نہیں ہے اور اس پر عمل آوری دشوار ہے۔
یہ بھی دیکھیں گے کہ آیا اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن سے رجوع کیا جاسکتا ہے یا نہیں۔ کیرالا میں راشن کی 14 ہزار دکانیں ہیں۔