محمد سمیع آئی پی ایل شروع ہونے سے قبل ہی پورے سیزن باہر ہوگئے
بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر یہ بات بتائی۔واضح رہے کہ محمد سمیع ٹخنے میں درد کیلئے انجکشن لئے تھے لیکن اس انجیکشن سے انہیں آرام نہیں مل رہا ہے
حیدرآباد: فاسٹ بولر محمد سمیع بائیں ٹخنے کی انجری کے باعث آئندہ ماہ ہونے والی انڈین پریمیئر لیگ سے باہر ہو گئے ہیں جس کے لیے ان کی برطانیہ میں سرجری ہوگی۔ بی سی سی آئی کے ایک ذریعہ نے پی ٹی آئی کو یہ بات بتائی۔
33 سالہ محمد سمیع جو انگلینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کا حصہ نہیں رہے، آخری بار ہندوستان کیلئے نومبر میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل میں کھیلا تھا۔ ” محمد سمیع جنوری کے آخری ہفتہ میں ٹخنوں کا خصوصی انجیکشن لینے لندن میں تھے اور انہیں بتایا گیا کہ تین ہفتوں کے بعد، وہ ہلکا دوڑنا شروع کر سکتے ہیں۔
بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر یہ بات بتائی۔واضح رہے کہ محمد سمیع ٹخنے میں درد کیلئے انجکشن لئے تھے لیکن اس انجیکشن سے انہیں آرام نہیں مل رہا ہے۔ سمیع بہت جلد سرجری کیلئے برطانیہ روانہ ہوجائیں گے۔ اب محمد سمیع کا آئی پی ایل کھیلنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
محمد سمیع نے ورلڈ کپ میں 24 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے شاندار مظاہرہ کیا تھا۔ وہ زخمی ہونے کے باوجود ورلڈ کپ کھیلے اور اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ محمد سمیع کو حال ہی میں ارجن ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
محمد سمیع کو پہلے ہی سرجری کیلئے چلے جاناچاہئے تھا ۔ این سی اے کے غلط فیصلہ نے کرکٹر کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔ صرف دوماہ کا آرام اور انجیکشن سے محمد سمیع کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ سمیع ہندوستانی ٹیم کیلئے ایک بہترین اور ذمہ دار کھلاڑی ہیں۔