حیدرآباد

وائی ایس شرمیلا اچانک غش کھاکر گرپڑیں

وہ ایک پریشان حال کسان سے بات کررہی تھیں کہ اچانک غش کھاکر گرپڑیں۔گرمی کی شدت کی وجہ سے وہ گرپڑیں۔اس موقع پر وہاں موجود ان کی پارٹی کی خاتون لیڈروں نے ان کو سہارادیا اور ان کواٹھانے کی کوشش کی۔شرمیلا کو پانی پلایاگیا۔

حیدرآباد: وائی ایس آرتلنگانہ پارٹی کی سربراہ وائی ایس شرمیلا کسانوں سے بات چیت کے دوران طبعیت کی خرابی کے سبب اچانک گرپڑیں۔یہ واقعہ ضلع کھمم میں تملاپلی دیہات میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق حالیہ دنوں کے دوران بے موسم بارش کے سبب فصلوں کو ہوئے نقصان پر شرمیلا، کسانوں سے ملاقات اور ان کی فصلوں کامعائنہ کررہی تھیں۔

متعلقہ خبریں
شرمیلا کی امین پیر درگاہ پر حاضری
انتخابی ضابطہ اخلاق لاگوہونے سے قبل کسانوں کے مطالبات قبول کرلئے جائیں: جگجیت سنگھ
شعبہ آبپاشی پر وائٹ پیپر جاری کیاجائے گا:ریونت ریڈی
کرناٹک کے وزیر شیوانند پاٹل کے بیان پر تنازعہ
کے سی آر پر شکست کا خوف طاری: شرمیلا

وہ ایک پریشان حال کسان سے بات کررہی تھیں کہ اچانک غش کھاکر گرپڑیں۔گرمی کی شدت کی وجہ سے وہ گرپڑیں۔اس موقع پر وہاں موجود ان کی پارٹی کی خاتون لیڈروں نے ان کو سہارادیا اور ان کواٹھانے کی کوشش کی۔شرمیلا کو پانی پلایاگیا۔ان کے اچانک گرجانے پر پارٹی کیڈر میں تشویش کی لہردوڑگئی۔