حیدرآباد

جی سکھیندرریڈی کورونا پازیٹیو

جی سکھیندرریڈی نے کہا کہ وہ ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق گھر میں الگ تھلگ ہیں۔انہوں نے ان سے حال ہی میں ملاقات کرنے والوں کا معائنہ کروالینے کی خواہش کی۔

حیدرآباد: تلنگانہ قانون ساز کونسل کے چیرمین جی سکھیندر ریڈی کورونا سے متاثر ہوگئے۔ کونسل کے چیئرمین نے کہاکہ کوروناکی ہلکی علامات کے پیش نظر ان کے معائنے کروائے گئے جس پر وہ اس مرض سے متاثر پائے گئے۔انہوں نے کہا کہ وہ ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق گھر میں الگ تھلگ ہیں۔انہوں نے ان سے حال ہی میں ملاقات کرنے والوں کا معائنہ کروالینے کی خواہش کی۔