حیدرآباد

مانسون میں تاخیر، ہنگامی منصوبہ تیار کرنے عہدیداروں کو کے سی آر کی ہدایت

کے سی آر نے عہدیداروں کوہدایت دی کہ وہ اگست تک سری رام ساگر (پوچم پاڈ) پروجیکٹ کی سطح آب پرمسلسل نظررکھیں اگر ضرورت پڑنے پر کالیشورم لفٹ پروجیکٹ سے 30 تا35 ٹی ایم سی پانی سری رام ساگر میں پمپ کریں۔

حیدرآباد: چیف منسٹرکے چندرشیکھرراؤنے پیر کے روزکہاکہ وہ چاہتے ہیں کہ ریاست کے اہم محکمہ جات‘مانسون کی آمد میں تاخیر سے پیدا چالینجوں پر قابوپانے کے لئے ہنگامی منصوبہ جات تیار کریں۔ محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ جولائی کے پہلے ہفتہ تک معمول سے کم بارش ہوگی۔

متعلقہ خبریں
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا

 اس پیش قیاسی کے پیش نظر تمام عہدیداروں کومعمول سے کم بارش کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہناچاہئے۔ چیف منسٹرکے چندرشیکھرراؤ نے آج مانسون کی تیاریوں کے آبپاشی اورپینے کے پانی کی سربراہی سے متعلق اقدامات پر سکریٹریٹ میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

 چیف منسٹرنے اجلاس میں واضح کردیا کہ حکومت‘فصلوں کے تحفظ کے لئے کسانوں کی ممکنہ مدد کرے گی۔اسی طرح پینے کے پانی کی ضروریات کوبہر صورت پورا کرناچاہئے۔مشن بھاگیرتا کی سپلائی کوترجیحات میں برقرار رکھنا چاہے۔

چیف منسٹرنے لفٹ اریگیشن اسکیم کے تحت پمپ ہاوزسس کے کاموں کے شیڈولنگ کے لئے پیشگی آپریشنل مینول تیار کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے محکمہ اریگیشن کے عہدیداروں کوآبپاشی کے بڑے اور چھوٹے پروجیکٹس سے وقت پر پانی کے چھوڑنے اور پروجیکٹ میں پانی کے ذخیرہ کی سطح کوبرقرار رکھنے پر بھی زور دیا۔

 اورکہاکہ رنگانائک ساگرمیں پانی کی سطح میں غیر معمولی کمی کے پیش نظرانہوں نے کہاکہ وہ چاہتے ہیں کہ عہدیدار‘مڈمانیرڈیم سے 3ٹی ایم سی پانی کو لفٹ کرتے ہوئے رنگا نائک ساگرمنتقل کریں۔

عہدیداروں نے چیف منسٹرکوبتایا کہ نظام ساگر میں 4.95 ٹی ایم سی پانی کا ذخیرہ موجود ہے جوکمانڈایر یامین3بار پانی کی سیرابی کے لئے کافی ہے۔

کے سی آر نے عہدیداروں کوہدایت دی کہ وہ اگست تک سری رام ساگر (پوچم پاڈ) پروجیکٹ کی سطح آب پرمسلسل نظررکھیں اگر ضرورت پڑنے پر کالیشورم لفٹ پروجیکٹ سے 30 تا35 ٹی ایم سی پانی سری رام ساگر میں پمپ کریں۔

چیف منسٹر نے پالمورورنگاریڈی لفٹ اریگیشن اسکیم کی پینے کے پانی کے اجزا کے کاموں میں پیش رفت کاجائزہ لیا۔ اس طرح ضرورت پڑنے پر مڈمانیرڈیم سے گاورا ویلی ذخیرہ آب کے لئے پانی کوپمپنگ کے ذریعہ منتقل کرناچاہئے۔