ایشیاء

جاپان میں کووِڈ سے زیادہ لوگ مررہے ہیں

جاپان میں فی الحال کورونا کی 8 ویں لہر آئی ہوئی ہے۔ وزارت ِ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ برس یکم اکتوبر تا 29 دسمبر 744 اموات ہوئی تھیں جبکہ جاریہ سال اسی مدت میں مرنے والوں کی تعداد 11853 رہی۔

ٹوکیو: جاپان میں گزشتہ 3 ماہ میں کووِڈ 19 سے مرنے والوں کی تعداد سال ِ گزشتہ کے مقابلہ تقریباً 16 گنا زیادہ ہے۔ میڈیا نے ہفتہ کے دن یہ اطلاع دی۔ ملک کے قومی روزنامہ The Mainichi کے بموجب سال گزشتہ کے مقابلہ جاریہ سال مرنے والوں کی تعداد مختلف ہے۔

جاپان میں فی الحال کورونا کی 8 ویں لہر آئی ہوئی ہے۔ وزارت ِ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ برس یکم اکتوبر تا 29 دسمبر 744  اموات ہوئی تھیں جبکہ جاریہ سال اسی مدت میں مرنے والوں کی تعداد 11853 رہی۔

جاریہ سال 31  اگست تا 27 دسمبر 4 ماہ میں 80 سال کی عمر میں فوت ہونے والوں کا تناسب 48.8 فیصد رہا۔ 90 سال اور اس سے اوپر کی عمر والوں کا تناسب 34.7 فیصد اور 70 سال کی عمر والوں کا تناسب 17 فیصد رہا۔ جاپان میں ہفتہ کے دن کورونا کے 1لاکھ 7 ہزار 465 نئے کیسس رپورٹ ہوئے۔ ملک میں 292 کووِڈ اموات ہوئیں۔