صحت

کووڈ متاثرین کی تعداد 18 ہزار سے زیادہ

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ انفیکشن کے ایک ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد 18 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ انفیکشن کے ایک ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد 18 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
کووِڈ کیسس میں اضافہ، مرکزی وزیر ِ صحت منڈاویا کا جائزہ اجلاس
کووڈ۔19 میں قابل لحاظ کمی: امریکی عہدیداروں

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1580 نئے لوگ کووڈ سے متاثر ہوئے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی کووڈ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 18009 ہو گئی ہے اور انفیکشن کی شرح 1.23 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3167 لوگ کووڈ انفیکشن سے صحت یاب ہوئے ہیں۔

ری کوری کی شرح 98.77 فیصد ہے۔ اسی عرصے میں 128764 کووڈ انفیکشن ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1593 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔

اس کے ساتھ ہی ملک میں 220.66 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔

a3w
ذریعہ
یو این آئی
a3w