حیدرآباد

عثمان بن محمد الہاجری کی قیادت میں گنگا پترا سنگھ کے 50 سے زائد ارکان کی کانگریس میں شمولیت

کانگریس پارٹی انچارج حلقہ اسمبلی کاروان جناب عثمان بن محمد الھاجری کی قیادت میں محلہ سبزی منڈی کے گنگا پترا سنگھ کے 50 سے زائد مرد اور خواتین نے کاروان ڈیویزن پریسیڈینٹ جگن گوڑ اور دیگر قائدین کی موجودگی میں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیارکئے

حیدرآباد: کانگریس پارٹی انچارج حلقہ اسمبلی کاروان جناب عثمان بن محمد الھاجری کی قیادت میں محلہ سبزی منڈی کے گنگا پترا سنگھ کے 50 سے زائد مرد اور خواتین نے کاروان ڈیویزن پریسیڈینٹ جگن گوڑ اور دیگر قائدین کی موجودگی میں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیارکئے، اس موقع پر مہمان خصوصی چیرمین تلنگانہ وائشیہ کارپوریشن محترمہ کلوا سجاتا نے شرکت کی۔

کانگریس میں شامل ہونے والے نریندرا ،ؔ دھرمندر ، سنتوش، راجو، دریودھن، کمارا سوامی، ویرپا، لکشمن ، آکاش اور دیگر کو جناب عثمان الھاجری نے کھنڈوا پہنا کر کانگریس میں شامل کئے۔ کلوا سجاتا نے شریمتی مادھوی , سجاتا، وناجا انیتا اور دیگر خواتین کو پارٹی کا کھنڈوا پہنا کر کانگریس پارٹی میں شامل کئے۔

حلقہ کاروان میں کانگریس پارٹی کی مقبولیت کااندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ جناب عثمان الھاجری کی قیادت میں ہر ہفتے حلقہ کاروان کے مختلف علاقوں کے مرد اور خواتین کانگریس پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔

حالیہ دنوں ضیاء گوڑا آرے کٹکا چرم کش سنگھ ، ضیاء گوڑا ڈھور سماج، گرکا پلی ایس سی برادری، ایس ٹی کے سرکردہ افراد کے علاوہ مسلمانوں کی بڑی تعداد بھی کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کئے ہیں۔

اس کی اہم وجہ کانگریس کے بیباک اور نڈر قائد جناب راہول گاندھی کی زیر قیادت چیف منسٹر جناب ریونت ریڈی کی حکومت کی جانب بیروزگاری کے خاتمے کیلئےنوجوانوں کو روزگار سے جوڑنے کیلئے عوام سے جو وعدے کئے ان وعدوں پر عمل آوری کی وجہ سے عوام میں کانگریس پارٹی کی مقبولیت میں کافی اضافہ ہو رہا ہےاور عوام خوش ہیں۔

انچارج پونم پربھاکر سے رجوع ہوتے ہوئے عثمان الھاجری کاروان میں بلدی برقی آبرسانی کے مسائل کے حل کیلئے نمائدگی کر رہے ہیں، جس پر وزیر موصوف کی جانب سے متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کئےجارہے ہیں ، جسکی وجہ سے کافی مسائل حل ہو رہے ہیں۔

حلقہ کاروان کے ڈیویزن پریسیڈینٹس اور کارکنوں کی جانب سے عوام سے مسلسل رابطہ کیا جا رہا ہے، اور ان کے مسائل کی یکسوئی کیلئے متعلقہ محکموں سے مسلسل نمائندگی کرکے مسائل حل کروائے جا رہے ہیں ،

a3w
a3w