امریکہ و کینیڈا

غزہ میں زیادہ تر اسرائیلی یرغمالی ہلاک ہو چکے ہیں، ٹرمپ کا دعویٰ

ٹرمپ نے جمعرات کو نیویارک شہر میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’ایسے بہت سے یرغمالی جن کا آپ اور ہر کوئی انتظار کر رہے ہیں، ان میں سے کئی ہلاک ہو چکے ہیں۔‘‘

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں زیادہ تر اسرائیلی یرغمالی ہلاک ہو چکے ہیں۔ مسٹر ٹرمپ نے جمعرات کو نیویارک شہر میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’ایسے بہت سے یرغمالی جن کا آپ اور ہر کوئی انتظار کر رہے ہیں، ان میں سے کئی ہلاک ہو چکے ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں
پرائمری انتخابات، بائیڈن کو اسرائیل۔غزہ جنگ پر مخالفت کا سامنا
موت، تباہی اور غصہ کے درمیان غزہ میں خون سے رنگی عید
اسرائیل حماس مذاکرات شروع کریں، غزہ کے لوگ زیادہ انتظار نہیں کر سکتے: سعودی عرب
غزہ کے عوام کا تاریخی صبر جس نے اسلام کا سر بلند کردیا: رہبر انقلاب اسلامی
جنوبی غزہ میں اسرائیل کے حملے 16 فلسطینی جاں بحق

انہوں نے دعویٰ کیا کہ حماس کے مذاکرات کار اسرائیل کے ساتھ یرغمالیوں کے معاہدے پر راضی ہونے کو تیار نہیں ہیں کیونکہ ان کے بیشتر یرغمالی ہلاک ہو چکے ہیں۔

اس سے قبل پیر کو مسٹر ٹرمپ کے تین سفارت کاروں نے غزہ تنازعہ پر تازہ ترین معلومات کے لیے اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو سے ملاقات کی۔

a3w
a3w