مشرق وسطیٰ

عرب امارات میں مقامی اور غیر مقامی افراد کی تنخواہوں میں کوئی فرق نہیں

وزیر افرادی قوت و اماراتائزیشن ڈاکٹر عبد الرحمٰن العور نے کہاہے کہ ہمارے یہاں پرائیوٹ سیکٹر کی کمپنیوں و اداروں میں تنخواہوں یا چھٹیوں یا لچکدار ڈیوٹی کے سلسلے میں مقامی شہریوں اور غیر ملکی ملازمین کے درمیان کوئی امتیاز نہیں۔

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کے حکام نے واضح کیا ہے کہ مملکت میں مختلف شعبوں میں مقامی اور غیر ملکی افراد کی تنخواہوں میں کوئی فرق نہیں۔ وزارت اماراتائزیشن نے کہا ہے کہ پرائیوٹ سیکٹر میں تنخواہوں کے حوالے سے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے درمیان کوئی امتیاز نہیں۔

متعلقہ خبریں
کویت نے غیر ملکیوں کے لئے نیا قانون لاگو کردیا
سعودی میں 100معذورین نے اہم سنگ میل عبور کرلیا!
چیف منسٹر ریونت ریڈی بدمعاش بی جے پی ایم پی ای راجندر کا الزام
خیبر پختونخوا میں منکی پاکس سے مزید افراد متاثر
ایلون مسک کی سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس نے غزہ کے فیلڈ اسپتال کو انٹرنیٹ سہولت دیدی

وزیر افرادی قوت و اماراتائزیشن ڈاکٹر عبد الرحمٰن العور نے کہاہے کہ ہمارے یہاں پرائیوٹ سیکٹر کی کمپنیوں و اداروں میں تنخواہوں یا چھٹیوں یا لچکدار ڈیوٹی کے سلسلے میں مقامی شہریوں اور غیر ملکی ملازمین کے درمیان کوئی امتیاز نہیں۔

اماراتی وزیر کا کہنا ہے کہ ہمارے یہاں پرائیوٹ سیکٹر کی کمپنیوں میں کام کرنے والے مقامی ملازمین کو اوسط تنخواہ جتنی دی جاتی ہے وہ غیر ملکی ملازمین کی بھی تنخواہوں سے ملتی جلتی ہے۔

اماراتی وزیر کا کہنا تھا کہ لیبر مارکیٹ میں شرح نمو 13 فیصد سے زیادہ ہے، وزارت میں رجسٹرڈ کمپنیوں میں شرح نمو میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ڈاکٹر عبدالرحمٰن العور نے کہا کہ ہماری حکومت منسٹرز کونسل سیکریٹریٹ کے ساتھ یکجہتی پیدا کر کے پرائیوٹ سیکٹر میں اماراتائزیشن کا گراف چیک کرتی رہتی ہے۔