کنواں دھنسنے سے ماں بیٹے سمیت تین مزدور دبے، راحت رسانی کی کارروائیاں جاری
ایس ڈی آر ایف اور اے ڈی آر ایف کی ٹیموں کے ساتھ پانچ پوکلین مشینیں اندر پھنسے لوگوں کو بچانے میں مصروف ہیں۔
چھندواڑہ: مدھیہ پردیش میں ضلع چھندواڑہ کے موہ کھیڈ تھانہ علاقہ کے تحت کھناجھر خورد گاؤں میں کنویں کی کھدائی کے دوران اچانک کنواں دھنسنے سے ماں بیٹے سمیت تین مزدور کنویں کے اندر ملبے تلے دب گئے۔
انخلاء کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ آج صبح تک انہیں بچایا نہیں جا سکا ہے۔
پولس ذرائع کے مطابق کل شام کھناجیر خورد گاؤں میں کنویں کو گہرا کرنے کا کام چل رہا تھا۔
اس کے بعد اچانک کنویں کا ایک حصہ منہدم ہوگیا جس سے ماں شہزادی (50) اور بیٹا راشد (18) اور ایک اور مزدور واشد (18) ملبے تلے دب گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولس کے اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے اور راحت اور بچاؤ کام شروع کر دیا۔
رات بھر جاری رہنے والی راحت رسانی اور بچاؤ کی کارروائیوں کے باوجود رات گیارہ بجے تک تینوں کو باہر نہیں نکلالا جا سکا۔
ایس ڈی آر ایف اور اے ڈی آر ایف کی ٹیموں کے ساتھ پانچ پوکلین مشینیں اندر پھنسے لوگوں کو بچانے میں مصروف ہیں۔
کہا جا رہا ہے کہ مٹی کے بار بار گرنے کی وجہ سے ریسکیو ٹیم کامیابی حاصل نہیں کر پا رہی ہے۔
تاہم کنویں کے ملبے میں پھنسی خاتون صبح 6 بجے تک اندر سے مدد کی فریاد کرتی رہی لیکن کنویں کی مٹی اچانک گرنے سے اس کی آواز بند ہو گئی۔
تاہم ریسکیو ٹیم نے کنویں کے اندر لوہے کی چادریں بچھا دی تھیں تاکہ مزدوروں پر مٹی نہ گرے جس کی وجہ سے مزدوروں کے محفوظ رہنے کی امید ہے۔