جموں و کشمیر
کٹھوعہ میں پاکستانی جہاز نماں غبارہ برآمد
سیکورٹی فورسز نے غبارے کو اٹھا لیا جس کے بعد علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا تاکہ پتہ لگایا جا سکے کہ یہ غبارہ کہاں سے آیا ہے۔
جموں: جموں وکشمیر کے ضلع کٹھوعہ کے ہیرا نگر علاقے میں ایک جہاز نما غبارہ پایا گیا جس پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کا لوگو لگا ہوا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ کٹھوعہ کے ہیرا نگر علاقے میں سفید اور سیا رنگ کا ایک جہاز نما غبار پایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس غبارے پر پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کا لوگو لگا ہوا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز نے غبارے کو اٹھا لیا جس کے بعد علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا تاکہ پتہ لگایا جا سکے کہ یہ غبارہ کہاں سے آیا ہے۔