شیرخوار بچے کو دریا میں پھینکنے پر ماں گرفتار
رام نگر ضلع میں ایک خاتون کو اپنے بچے کو دریا میں پھینکنے پر گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمہ کی شناخت 21سالہ بھاگیہ اماں ساکن بناگلی موضع نزد چنا پٹنہ ٹاؤن کی حیثیت سے کی گئی۔
رام نگر: رام نگر ضلع میں ایک خاتون کو اپنے بچے کو دریا میں پھینکنے پر گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمہ کی شناخت 21سالہ بھاگیہ اماں ساکن بناگلی موضع نزد چنا پٹنہ ٹاؤن کی حیثیت سے کی گئی۔
پولیس کے مطابق بھاگیہ اماں اپنے شوہر کو چھوڑ کر اپنے بچے دیوراج (1.3سال) کے ساتھ والدین کے ساتھ مقیم تھی۔
پولیس کے مطابق اس نے ایک مرد کے ساتھ تعلقات قائم کرلیے تھے جس پر اس کی ماں نے اعتراض کیا۔ بھاگیہ اماں کی ماں نے بچے کو اکیلا چھوڑ کر اپنے آشنا کے ساتھ جانے پر بھی تنقید کی۔
پولیس نے کہا کہ اس کا آشنا بھی بچے کو پسند نہیں کرتا تھا۔ منگل کی رات کپڑے دھونے کے بہانے وہ اپنے بچے کو کنوا دریا کے قریب لے گئی اور اسے پانی میں پھینک دیا۔
اس نے مدد کے لیے پکارنے کا ڈرامہ کیا اور دعویٰ کیا کہ اس کا بچہ حادثاتی طور پر دریا میں گرپڑا۔
حکام نے چہارشنبہ کی صبح اس کی لاش نکالی۔ پوچھ تاچھ کے دوران پولیس کو ملزمہ کے ناجائز تعلقات اور اس مسئلہ پر ماں کے ساتھ اس کے جھگڑوں کے بارے میں پتا چلا۔
پوچھ تاچھ کے بعد بھاگیہ اماں نے تعلقات کی خاطر جرم کے ارتکاب کرنے کا اعتراف کرلیا۔