حیدرآباد

تلنگانہ کی ایس ایل بی سی ٹنل میں ریسکیو کام جاری

وینٹیلیشن کا عمل بھی کھدائی کے کام کے ساتھ ہم آہنگ ہو کر جاری ہے۔جیو لوجیکل سروے آف انڈیا (جی ایس آئی) اور آبپاشی محکمہ کے حکام بھی مقام پر موجود ہیں اور تکنیکی رہنمائی وتعاون فراہم کر رہے ہیں تاکہ ریسکیو منصوبہ کو ہموار اور مؤثر انداز میں انجام دیا جا سکے۔

حیدرآباد: سری سیلم لفٹ بینک کنال (ایس ایل بی سی) ٹنل، ناگر کرنول ضلع تلنگانہ میں جاری بچاو آپریشن ہفتہ کے روز نئی رفتار کے ساتھ جاری رہا۔ایس ایل بی سی ٹنل کے خصوصی آفیسرشیو شنکر جو سینئر حکام کے ساتھ ان لیٹ 1 مقام پر کارروائیوں کی نگرانی کر رہے ہیں، نے جاری آپریشنس کے بارے میں تازہ معلومات فراہم کیں۔

انہوں نے بتایا کہ حالیہ حادثہ کے بعد سرنگ کے اندر پھنسے 6افراد کی تلاش کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ مرکزی اور ریاستی ریسکیو ٹیمیں مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہی ہیں اور مختلف چیلنجوں پر قابو پاتے ہوئے ریسکیو آپریشنس کو بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کئی اہم کام، جیسے کہ سرنگ کے اندر اسٹیل کے ڈھانچے کو ہٹانا، مٹی کی کھدائی، اور پانی نکالنے کا عمل، ایک ساتھ جاری ہیں۔ مٹی اور ملبہ منتقل کرنے کے لئے ایک کنویئر سسٹم کا استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ کام میں تسلسل برقرار رہے۔