کھیل
ٹرینڈنگ

سن رائزرس حیدرآباد نے ڈیوڈ وارنر کو سوشل میڈیا پر بلاک کردیا

ڈیوڈ وارنر کہاکہ جب انہوں نے انسٹاگرام پر ٹریوس ہیڈ کو سن رائزرز حیدرآباد میں شمولیت کی مبارک باد دینا چاہا تو انہیں معلوم ہوا کہ انہیں اُن کی سابق ٹیم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بلاک کیا ہوا ہے

حیدرآباد: آسٹریلیا کے اوپننگ بیاٹسمین ڈیوڈ وارنر کا کہنا ہے کہ انہیں انڈین پریمیئر لیگ  کی فرینچائز سن رائزرز حیدرآباد نے انسٹاگرام پر بلاک کر دیا ہے۔ منگل کو آئی پی ایل 2024 کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی کی تقریب دبئی میں منعقد ہوئی جہاں ڈیوڈ وارنر کے دو ساتھی آسٹریلوی کھلاڑیوں ٹریوس ہیڈ اور پیٹ کمنز کو سن رائزرز حیدرآباد نے خریدا۔

متعلقہ خبریں
ڈیویڈ وارنر ہیلی کاپٹر سے بگ بیاش لیگ کھیلنے سڈنی گراؤنڈ پہنچے(ویڈیو)
مجھے اس سیزن میں صحیح مواقع نہیں ملے: عمران ملک
اِس شکست کو ہضم کرنا مشکل: ایڈن مارکرم
کیرالا میں زائد از 20 ہزار افراد آن لائن دھوکہ دہی کا شکار۔ 201 کروڑ روپئے سے زیادہ رقم سے محروم
رام گوپال پولیس اسٹیشن کے سامنے سگریٹ نوشی کی ویڈیووائرل نوجوان سلاخوں کے پیچھے (ویڈیو)

ڈیوڈ وارنر کہاکہ جب انہوں نے انسٹاگرام پر ٹریوس ہیڈ کو سن رائزرز حیدرآباد میں شمولیت کی مبارک باد دینا چاہا تو انہیں معلوم ہوا کہ انہیں اُن کی سابق ٹیم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بلاک کیا ہوا ہے۔ واضح رہے ڈیوڈ وارنر 2014 میں سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیم میں شامل ہوئے تھے اور 2015 میں انہیں ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا تھا۔

سنہ 2015 میں سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیم اپنی واحد آئی پی ایل ٹرافی ڈیوڈ وارنر کی قیادت میں ہی جیتی تھی اور اس ٹورنامنٹ میں آسٹریلوی بیٹر نے 848 رنز بنائے تھے۔ سنہ 2022 میں سن رائزرز حیدرآباد نے ڈیوڈ وارنز کو معاہدے سے ریلیز کر دیا تھا اور وہ تب سے دہلی کیپیٹلز کا حصہ ہیں۔

واضح رہے آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو سن رائزرز حیدرآباد نے 20.50 کروڑ انڈین روپے اور ٹریوس ہیڈ کو 6.8 کروڑ انڈین روپے میں خریدا ہے۔

a3w
a3w