پٹرولنگ گاڑی کے قریب سڑک پر حاملہ خاتون کی زچگی، پولیس کی مدد انسانی جذبہ کی مثال (ویڈیو)
یہ خاتون کسی بھی سوال کا جواب دینے کے موقف میں بھی نہیں ہے۔اس کال کے موصول ہوتے ہی پٹرولنگ کرنے والی پولیس کی گاڑی وہاں پہنچ گئی جس نے خاتون کو شدید مشکلات میں پایا۔
حیدرآباد: انسانی جذبہ کی مثال قائم کرنے والے واقعہ میں پولیس نے حاملہ خاتون کی مدد کی جس کی مقامی خواتین کی مدد سے پولیس کی پٹرولنگ گاڑی کے قریب زچگی ہوئی۔پولیس کی انسان دوستی اورہمدردی کے اس جذبہ کی مختلف گوشوں سے ستائش کی جارہی ہے۔
یہ واقعہ تلنگانہ کے رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ کے حدود میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق دودن پہلے 9.16بجے شب مدگولا گاؤں میں معمول کی پٹرولنگ کے دوران، ڈائل 100 پر ایک کال موصول ہوا۔
فون کرنے والے نے پولیس کو بتایا کہ مدگولا گاوں کے رعیتوویدیکا کے قریب دو بچوں کے ساتھ ایک نامعلوم حاملہ خاتون پریشانی کے عالم میں ہے اوراس کے ساتھ کوئی بھی نہیں ہے۔
یہ خاتون کسی بھی سوال کا جواب دینے کے موقف میں بھی نہیں ہے۔اس کال کے موصول ہوتے ہی پٹرولنگ کرنے والی پولیس کی گاڑی وہاں پہنچ گئی جس نے خاتون کو شدید مشکلات میں پایا۔اس خاتون نے اپنا نام کومی بائی بتایا، جو پڑوسی ریاست کرناٹک کے چنچولو منڈل کے پولے پلی گاؤں کی رہنے والی تھی۔
خاتون نے کہا کہ وہ ایک ہفتہ پہلے اپنے گھر سے نکلی تھی۔ اس نے پولیس کو اپنے شوہر کا فون نمبر دیا، جس سے گاؤں کے ایک بزرگ سے بات ہوئی۔
یہ پتہ چلا کہ اس کا شوہر واقعی قریب نہیں تھا جس کے بعد پولیس نے حیدرآباد میں خاتون کے بھائی راہل سے رابطہ کیا۔خاتون کی حالت کو دیکھ کر پٹرولنگ ٹیم حالات بگڑتے ہوئے، پیٹرول ٹیم، جس کی قیادت راجندر اور سریش کر رہے تھے، نے فوری طورپرمقامی خواتین کی مدد سے کومی بائی کو کھانا کھلایا اور اس کو راحت فراہم کی۔
اس کی حالت تیزی سے بگڑ تی چلی گئی اورزچگی کے درد شدید ہوگئے۔اسپتال پہنچانے کیلئے وقت کم ہونے کے سبب مقامی خواتین نے پولیس کی پٹرولنگ کار کے پاس ہی اس خاتون کی زچگی کی جس نے ایک صحت مند بچے کو جنم دیا۔
بعد ازاں، پولیس نے ماں اور نوزائیدہ بچے کو کوٹھی میٹرنٹی اسپتال منتقل کیا جہاں پرماں اور نوزائیدہ اب محفوظ ہیں۔راچہ کونڈا کے کمشنر پولیس سدھیر بابو نے ان ملازمین پولیس کو دل سے مبارکباد دی اور ان کی کوششوں کی ستائش کی۔
انہوں نے ڈیوٹی کے تئیں ان کی مثالی وابستگی اور کومی بئی کو دی گئی مد کی ستائش کی۔ ڈی سی پی مہیشورم زون ڈی سنیتا ریڈی نے بھی ان کے اقدامات کو سراہا۔