شمالی بھارت
کنٹینر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار کی موت اور دو دیگر زخمی
حادثے میں چندن سین کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
جے پور: راجستھان کے بوندی ضلع کے ڈابی تھانہ علاقے میں موٹرسائیکل کے کنٹینر سے ٹکرانے سے موٹرسائیکل پر سوار ایک نوجوان کی موت ہو گئی اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق، ڈابی کے رہنے والے چندن سین (17) ، انیل (20) اور اجمیر کے رہنے والے دیپک سین (22) پیر کو پنجگ خریدنے کے لیے موٹر سائیکل سے کوٹا گئے تھے۔
دیر شام کوٹا سے واپس آتے ہوئے قومی شاہراہ 27 پر کھادی پور کے قریب پیچھے سے آنے والے ایک کنٹینر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔
حادثے میں چندن سین کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
جبکہ انیل سین اور دیپک سین شدید زخمی ہو گئے۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو ہائی وے ایمبولینس کے ذریعے کوٹا اسپتال میں داخل کرایا۔