حیدرآباد

محترمہ تمکین فاطمہ انصاری کو ضلعی سطح پر بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا

محترمہ تمکین فاطمہ انصاری، جو گورنمنٹ پرائمری اسکول چنچل گوڑہ (سعیدآباد منڈل 1) کی معلمہ ہیں، کو 5 ستمبر کو یوم اساتذہ کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں ضلعی سطح پر بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

حیدرآباد: محترمہ تمکین فاطمہ انصاری، جو گورنمنٹ پرائمری اسکول چنچل گوڑہ (سعیدآباد منڈل 1) کی معلمہ ہیں، کو 5 ستمبر کو یوم اساتذہ کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں ضلعی سطح پر بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس تقریب کا انعقاد بھارتیہ ودیا بھون، کنگ کوٹھی میں ہوا جہاں محترمہ آر روہنی، ڈی ای او حیدرآباد، نے انہیں یہ اعزاز پیش کیا۔

متعلقہ خبریں
محترمہ احمدی بیگم کو تلنگانہ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ
چنچل گوڑہ جونیر کالج لکچررس کا جی بی ایچ ایس مغل پورہ 2 کا دورہ’ طلبہ سے ملاقات
گورنمنٹ پرائمری اسکول منڈی میر عالم بہادرپورہ منڈل کا سالانہ جلسہ، تعلیمی عہدیدادروں کا خطاب
مولانا صابر پاشاہ قادری: حضرت حمزہؓ کے کردار سے نئی نسل کو روشناس کرائیں
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ

محترمہ تمکین فاطمہ انصاری، جو مرحوم جناب محمد عبدالمجید انصاری صاحب (مینجر فوڈ اینڈ اگریکلچر ڈپارٹمنٹ تارناکہ) کی صاحبزادی اور جناب احمد بن علی (مینجنگ ڈائریکٹر ای ایم ایم ایس ٹیکنیکل سرویسیس دوبئی) کی اہلیہ ہیں، کو اس موقع پر گل پوشی و شال پوشی کی گئی اور سرٹیفکیٹ و مومنٹو عطا کیا گیا۔

محترمہ تمکین فاطمہ نے 17 اپریل 2003ء کو گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول یاقوت پورہ سے اپنے تدریسی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے گورنمنٹ یو پی ایس چھاؤنی ناد علی بیگ 1 اور جی یو پی ایس مغل پورہ 2 میں بھی نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ طلباء و طالبات میں وہ بے حد مقبول ہیں۔

اس اعزاز کے ملنے پر ڈپٹی آئی او ایس سعیدآباد منڈل 1 جناب ورا پرساد، صدر معلمہ محترمہ نسیم سلطانہ، معلمات محترمہ فرحت جبین اور محترمہ عائشہ النساء، اساتذہ انجمنوں کے قائدین اور دیگر اساتذہ نے محترمہ تمکین فاطمہ کو مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔