حیدرآباد

مفتی خلیل احمد امیر جامعہ نظامیہ منتخب

مجلس انتظامی جامعہ نظامیہ کے ایک اجلاس میں جو گزشتہ ماہ منعقد ہوا تھا، مولانا علی اکبر نظام الدین صابری نے امیر جامعہ نظامیہ کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

حیدرآباد: مفکر اسلام حضرت علامہ مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ، جامعہ نظامیہ کو آج مجلس انتظامی جامعہ نظامیہ کے خصوصی اجلاس میں امیر جامعہ کے عہدہ کے لئے منتخب کرلیا گیا۔

متعلقہ خبریں
اسلام کی سربلندی کے لئے علماء کرام، مشائخ عِظام کی متحدہ جدوجہد ضروری: امیر جامعہ نظامیہ مفتی خلیل احمد صاحب
سادات بيت المال فاؤنڈیشن اینڈ سوسائٹی کی جانب سے مفتی خلیل احمد صاحب کو تہنیت
امیر جامعہ نظامیہ مفتی خلیل احمد کو تہنیت
جامعہ نظامیہ کے ناکام طلبہ کیلئے پرچوں کی مکرر جانچ کا موقع
جامعہ نظامیہ میں جدید داخلے

مجلس انتظامی جامعہ نظامیہ کے ایک اجلاس میں جو گزشتہ ماہ منعقد ہوا تھا، مولانا علی اکبر نظام الدین صابری نے امیر جامعہ نظامیہ کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

آج بروز اتوار 4 اگست کو مجلس انتظامی جامعہ نظامیہ کے خصوصی اجلاس میں با اتفاق آراء (غلبہ آراء) سے مفتی خلیل احمد کو امیر جامعہ کے جلیل القدر عہدہ پر فائز کیا گیا۔

اجلاس میں معزز ا راکین انتظامی مولانا ڈاکٹر محمد عبدالمجید، مولانا پروفیسر بدیع الدین صابری، مولانا حافظ سید اصغر قادری شرفی، مولانا عمر فاروق ہاشمی، مولانا حسن ابراہیم حسینی، مولانا ناصرالدین جیلانی، مولانا ڈاکٹر سید جہانگیر، مولانا ظہیرالدین علی صوفی، ارشد، مقیت قریشی ایڈوکیٹ کے علاوہ حضرت احمد محی الدین معتمد جامعہ شریک تھے۔

انجمن طلبائے قدیم نے امیر جامعہ کی گلپوشی کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔

a3w
a3w