حیدرآباد

محمد علی شبیر نے حکومت کے مشیر کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرلیا

ریاستی وزیر ریونیو، اطلاعات اور شہری تعلقات پونگولیٹی سری نواس ریڈی نے ان کا استقبال کیا۔ ریاستی وزیر ثقافت جوپلی کرشنا راؤ، چیرمین بی سی کمیشن کرشنا موہن راؤ نے انہیں مبارکباد دی۔

 حیدرآباد: کانگریس کے سینئر قائد محمد علی شبیر نے آج ریاستی حکومت کے مشیر کے طور پر عہدہ کا جائزہ حاصل کر لیا۔ بی آر امبیڈکر سکریٹریٹ کے دفتر میں خصوصی دعا کے بعد محمد علی شبیر نے ریاستی حکومت کے مشیر برائے ایس سی، ایس ٹی، بی سی اور اقلیتی بہبود کا عہدہ سنبھال لیا۔

متعلقہ خبریں
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
آئی یو ایم ایل سٹوڈنٹس کانفرنس "ہم سفر” نے حیدرآباد یونیورسٹی کے طلباء میں اتحاد اور سماجی ذمہ داری کا مطالبہ کیا
جدہ میں ہندوستانی قونصل خانے میں 77واں یومِ جمہوریہ شان و شوکت سے منایا گیا

اس موقع پر ریاستی وزیر ریونیو، اطلاعات اور شہری تعلقات پونگولیٹی سری نواس ریڈی نے ان کا استقبال کیا۔ ریاستی وزیر ثقافت جوپلی کرشنا راؤ، چیرمین بی سی کمیشن کرشنا موہن راؤ نے انہیں مبارکباد دی۔

محمد علی شبیر سے ملاقات کرنے والوں میں حکومت کے مشیر ملوروی، جی اے ڈی کے سکریٹری رگھونندن راؤ، محکمہ اقلیتی بہبود کے سکریٹری عمر جلیل، اقامتی تعلیمی اداروں کے سکریٹری نوین نکولس اور کئی عوامی نمائندے شامل تھے۔