حیدرآباد
ٹرینڈنگ

دھوکہ سے روسی فوج میں شامل بازار گھاٹ کے محمد اصفان جنگ میں جاں بحق  

حیدرآباد کے نوجوان محمد اصفان ان کئی نوجوانوں میں سے ایک ہیں جنہیں مبینہ طورپر کچھ ایجنٹوں نے دھوکہ دیکر یوکرین کے خلاف جاری تنازعہ میں روسی فوج کیلئے لڑنے کیلئے تیار کیا تھا۔

نئی دہلی: روسی فوج میں دھوکہ سے شامل کئے جانے والے حیدرآباد کے بازار گھاٹ سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ محمداصفان یوکرین کے ساتھ جاری جنگ میں جاں بحق ہوگئے۔ حکام نے اصفان کی موت کی تصدیق کردی ۔

متعلقہ خبریں
اسدالدین اویسی کا کووڈ وبا کے تباہ کن اثرات کی طرف اشارہ
جنت البقیع کی تعمیر نو کیلئے عالمی سطح پر احتجاج، حیدرآباد کے اندرا پارک پر دھرنا کا اعلان
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
حیدرآباد: جامعۃ المؤمنات میں شب قدر کی محفل، مولانا صابر پاشاہ قادری کے خطاب نے دل جیت لیے
جمعتہ الوداع: احساس اور عبادت کا دن – مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری

واضح رہے کہ محمد اصفان کے افراد خاندان نے کچھ دن پہلے ہی مجلس اتحادالمسلمین کے صدر وایم پی حیدرآباد اسد الدین اویسی سے اُن کو جنگ کے علاقہ سے واپس لانے میں مدد کی درخواست کی تھی۔ اسدالدین اویسی نے ماسکو میں ہندوستانی سفارتخانہ سے ربط پیدا کیا تو حکام نے نوجوان کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔

روس اور یوکرین جھڑپ میں کچھ دن پہلے بھی گجرات کے سورت سے تعلق رکھنے والے ایک 23 سالہ نوجوان کی موت ہوگئی تھی۔ مقتول نوجوان کی شناخت ہیمل اشون بھائی منگو کی حیثیت سے کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ حیدرآباد کے نوجوان محمد اصفان ان کئی نوجوانوں میں سے ایک ہیں جنہیں مبینہ طورپر کچھ ایجنٹوں نے دھوکہ دیکر یوکرین کے خلاف جاری تنازعہ میں روسی فوج کیلئے لڑنے کیلئے تیار کیا تھا۔ اصفان کے افراد خاندان نے مرکزی حکومت کے وزارت خاجہ سے روس میں پھنسے نوجوانوں کو بحفاظت ملک واپس لانے اور ان دھوکہ باز ایجنٹوں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کی اپیل کی تھی۔