حیدرآباد

محمد اویس حسین کا تکمیل حفظ قرآن پر دستاربندی وعطائے خلعت

اہل قرآن اللہ کے خاص بندے ہوتے ہیں۔ حافظ قرآن اللہ کے بہت قریب ہوتا ہے۔  اس سے بڑی کوئی نعمت ہمارے لئے نہیں ہے

حیدرآباد: مدرسه انس بن مالک دبئی میں جلسہ تکمیل حفظ قرآن مجید و دستار بندی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر حافظ محمد اویس حسین ولد حافظ محمد حسین مظہری کی حفظ قرآن کی تکمیل پر دستار بندی  کی گئی اور خلعت عطا کی گئی ۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں طلبہ کیلئے سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کی جدید تربیتی مہم کا آغاز
شرعی مسائل کے لئے مذکورہ اوقات میں جمعیۃ علماء کے دفتر پر ربط پیدا کریں
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
حیدرآباد میں اسٹیٹ اساتذہ یونین تلنگانہ کی جانب سے دعوۃ الافطار تقریب کا انعقاد
مائنارٹی سب پلان کے نفاذ کا مطالبہ، ایس سی، ایس ٹی، بی سی و مسلم فرنٹ کے وفد کی محمد اظہرالدین سے ملاقات

 مدرسہ کے ذمہ داران نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت ہی مبارک گھڑی ہے۔ اہل قرآن اللہ کے خاص بندے ہوتے ہیں۔ حافظ قرآن اللہ کے بہت قریب ہوتا ہے۔

 اس سے بڑی کوئی نعمت ہمارے لئے نہیں ہے۔ دستار بندی تقریب میں مدرسہ کے ذمہ داران اور طلبہ موجود تھے حافظ محمد اویس حسین ، صاحبزادہ سید مبارک اللہ برکت کے نواسے اور احمد حین (فیض العلوم مدد گار معتمد ) کے پوترے ہیں۔