مشرق وسطیٰ

جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 2 ہلاک، 4 زخمی

یہ حملہ مقامی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 20 منٹ پر ہوا۔ ایک اسرائیلی ڈرون نے کار پر گائیڈڈ میزائل داغا جس سے گاڑی میں آگ لگ گئی اور اندر موجود دونوں مسافر ہلاک ہو گئے۔

بیروت: جنوبی لبنان کے ضلع اقلیم الطفہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں ایک کار کو نشانہ بنایا گیا جس میں دو افراد ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوگئے، سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی (این این اے) نے ہفتہ کی شام یہ اطلاع دی۔

متعلقہ خبریں
لبنان میں امریکی سفارت خانہ پر حملہ کی کوشش ناکام
خلیج عدن میں جہاز پر ڈرون حملہ، ہندوستانی بحریہ نے جواب دیا
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
لبنان میں نقل مقام کرنے والوں کے لئے 867مراکز کا قیام
حماس کا سرکردہ رہنما غازی حماد لبنان سے قطر منتقل

یہ حملہ مقامی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 20 منٹ پر ہوا۔ ایک اسرائیلی ڈرون نے کار پر گائیڈڈ میزائل داغا جس سے گاڑی میں آگ لگ گئی اور اندر موجود دونوں مسافر ہلاک ہو گئے۔

اس دوران ضلع نبطیہ میں عرب سلیم میونسپلٹی کی تین بہنوں سمیت چار خواتین حملے کے وقت علاقے سے گزرتے ہوئے زخمی ہوگئیں۔ انہیں علاج کے لیے نبطیہ کے نبیہ بیری سرکاری اسپتال لے جایا گیا۔