مہاراشٹرا
ممبئی۔ گاندھی نگر وندے بھارت ٹرین کا تباہ شدہ حصہ تبدیل کردیا گیا
تباہ شدہ ناک کون کو ممبئی سنٹرل کے کوچ کیئر سنٹر میں تبدیل کردیا گیا۔ واضح رہے کہ دیسی ساختہ نیم تیز رفتار ٹرین کو وزیراعظم مودی نے 30/ ستمبر کو گاندھی نگر میں ہری جھنڈی دکھائی تھی۔
ممبئی: ریلوے کے حکام نے ممبئی گاندھی نگر وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کے سامنے کا حصہ تبدیل کردیا جو گجرات میں بھینسوں سے ٹکرانے کے بعد تباہ ہوگیاتھا۔ جمعرات کو صبح 11:15بجے احمد آباد کے قریب نئی آغاز کردہ ممبئی سنٹرل گاندھی نگر وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کی ناک بھینسوں کے جھنڈ سے ٹکراکر تباہ ہوگئی۔
یہ ٹرین گاندھی نگر جارہی تھی۔ ویسٹرن ریلوے کے چیف پی آر او سمیت ٹھاکر نے کہا کہ مویشیوں سے ٹکراکر ٹرین کے ڈرائیور کوچ کا ناک نما کور اور اس کے اوپری پریکٹس کو نقصان پہنچا تھا۔
تاہم ٹرین کے اہم حصے محفوظ رہے تھے۔ تباہ شدہ ناک کون کو ممبئی سنٹرل کے کوچ کیئر سنٹر میں تبدیل کردیا گیا۔ واضح رہے کہ دیسی ساختہ نیم تیز رفتار ٹرین کو وزیراعظم مودی نے 30/ ستمبر کو گاندھی نگر میں ہری جھنڈی دکھائی تھی۔