حیدرآباد

ایمبولنس کی چوری کے بعد فرار، پولیس نے چور کا فلمی انداز میں کیا تعاقب (ویڈیو وائرل)

پولیس کی جانب سے اس ایمبولنس کا تعاقب چٹیال علاقہ میں اس وقت خطرناک رخ اختیار کر گیا جب چور نے اے ایس آئی کو گاڑی سے ٹکر ماری، وہ ایمبولینس کو روکنے کی کوشش کر رہاتھا۔

حیدرآباد: ایک چورنے ایمبولنس گاڑی کی چوری کی جس کو پکڑنے کیلئے پولیس نے حیدرآباد۔وجے واڑہ نیشنل ہائی وے پر فلمی انداز میں اس کا کامیابی سے تعاقب کیا۔یہ واقعہ شہرحیدرآباد کے حیات نگر میں پیش آیا۔یہ ایمبولنس سائرن بجاتی ہوئی 100کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چلائی جارہی تھی۔

متعلقہ خبریں
طاقت کے نشہ میں چور سرکش قوتیں مٹ جاتی ہیں، مسلمان تاریخ کے اوراق سے سبق لینا سیکھیں: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
ڈبل بیڈروم امکنہ، 10 لاکھ درخواستیں وصول: پونم پربھاکر
فارمولا ای ریس سے حیدرآباد کے برانڈ امیج میں اضافہ: ناگیندر
جامعۃ المومنات کے زیر اہتمام عیدگاہ میرعالم پرخواتین کانفرنس کا اختتام
درگاہ حضرت سعداللہ حسینی ؒبانسواڑہ پرکے کویتا کی حاضری

اس کا تعاقب کرنے کے دوران پولیس کا ایک عہدیدارزخمی ہوگیا۔ چور نے ٹریفک کے درمیان دلیری سے گاڑی دوڑاتے ہوئے اس کو روکنے پولیس کی کوششوں کو ناکام بنادیا۔پولیس کی جانب سے اس ایمبولنس کا تعاقب چٹیال علاقہ میں اس وقت خطرناک رخ اختیار کر گیا جب چور نے اے ایس آئی کو گاڑی سے ٹکر ماری، وہ ایمبولینس کو روکنے کی کوشش کر رہاتھا۔

یہ عہدیدارشدید زخمی ہوگیا۔اس کو فوری طورپرحیدرآباد کے ایک خانگی دواخانہ میں داخل کردیاگیا۔پولیس نے اس گاڑی کوروکنے کے لیے سوریاپیٹ منڈل کے ٹیکومٹلہ میں لاریوں کے ذریعہ ایک رکاوٹ کھڑی کردی۔

 اس ڈرامائی واقعہ کا اختتام اس وقت ہوا جب ایمبولینس گاڑی کو بالآخر روک لیا گیا۔ حکام نے انکشاف کیا کہ یہ شخص عادی مجرم ہے، جو پہلے بھی چوری کے کئی معاملات میں ملوث رہا ہے۔ اس سنسنی خیز واردات نے علاقہ میں سنسنی پھیلادی۔