مہاراشٹرا

ممبئی: مسلم طالبات کو حجاب پہن کر کالج میں داخل ہونے سے روک دیا گیا (ویڈیو)

طلباء نے الزام لگایا کہ انہیں کالج میں داخلے کی اجازت دینے کے لیے برقعہ اتارنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ چیمبور میں این جی اچاریہ اور ڈی کے مراٹھے کالج کے گیٹ کے باہر کھڑے طلباء کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

ممبئی: ممبئی کے چیمبور علاقے میں این جی اچاریہ اینڈ ڈی کے مراٹھا کالج میں مسلم بچیوں کے برقعہ و حجاب پہن کر کالج میں داخل ہونے سے روک دیا گیانیز صدر دروازے پر ہی انکے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

متعلقہ خبریں
پاکستانی علماء، ہماری رہنمائی کریں : مفتی نورولی محسود
برقعہ اور حجاب کی مخالف بی جے پی کی خاتون ایم ایل اے نے برقعے تقسیم کیے
ممبئی سمیت مہاراشٹر میں پانچویں اور آخری مرحلے کیلئے انتخابی مہم ختم
عجیب سوال۔ تباہ کن ارادے
ایران میں خاتون کو 74 کوڑے مارنے کی سزا پر عمل درآمد

اس دوران عادل شیخ نام کے ایک نوجوان نے جب کالج کے باہر کا یہ حال دیکھا تو اس نے اپنے فون سے اسکی ویڈیو بنائی اور کالج کے گیٹ پر موجود واچ مین سے وجہ دریافت کی جس پر واچ مین نے کہا کہ اسکول کی پرنسپل نے برقع اور حجاب زیب تن کیے جانے والوں کو کالج میں داخل ہونے سے منع کیا ہے۔

اس تعلق سے جب عادل شیخ سے گفتگو کی گئ تو انہوں نے بتایا کہ میں وہاں سے گزر رہا تھا جب یہ حال دیکھا کی مسلم بچیوں کو برقع پہننے پر کالج میں داخل ہونے سے منع کیا جارہا ہے تب میں نے اسکو ویڈیو بنائی ہے۔

طلباء نے الزام لگایا کہ انہیں کالج میں داخلے کی اجازت دینے کے لیے برقع اتارنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ چیمبور میں این جی اچاریہ اور ڈی کے مراٹھے کالج کے گیٹ کے باہر کھڑے طلباء کی ویڈیوز آج سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں کالج یونیفارم زیب تن کئے طالبات کو کالج میں داخل ہونے سے دیا جا رہا ہے لیکن برقع پوش طالبات کو داخلے سے منع کر دیا گیا تھا ۔

ایک طلبہ نے کہا کہ وہ کالج میں داخل ہونے کے بعد برقعہ اتارنے کے لیے تیار ہیں اور اسے گیٹ کے باہر اتارنے کے لیے کہا جا رہا ہے۔ گیٹ پر موجود سیکورٹی گارڈ نے بتایا کہ کالج کے پرنسپل نے اسے ہدایت کی کہ وہ برقع پوش طلباء کو اندر جانے سے پہلے برقعہ اتارنے کو کہیں

یہ واقعہ گذشتہ برس کرناٹک کے ایک کالج کے جیسا ہے جب اڈوپی کے ایک جونیئر کالج میں مسلم طالبات نے حجاب اُتارنے سے انکار کر دیا تھا۔

کالج انتظامیہ نے کہا تھا کہ انسٹی ٹیوٹ میں حجاب پہننا اس کی کالج یونیفارم پالیسی کی خلاف ورزی ہے۔ جون میں حیدرآباد کے ایک کالج نے برقع پوش طالبات کو داخلہ دینے سے منع کر دیا تھا اور انہیں متنبہ بھی کیا تھا کہ جب تک وہ اسے اتارتی نہیں وہ امتحان میں شرکت نہیں کر سکتی۔