تلنگانہ

تلنگانہ کے کاغذ نگر میں غیر مجازتعمیرات کے خلاف بلدی حکام کی کارروائی

تلنگانہ کے کاغذ نگر ٹاؤن کے وسندھرا ڈگری کالج کے قریب چرچ کے پاس موجود وی آئی پی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن کی جانب سے نالے پر ناجائز قبضہ کر کے تعمیر کی گئی عمارتوں کو آج کاغذ نگر میونسپل کمشنر انجیا کی نگرانی میں جے سی بی کی مدد سے منہدم کر دیا گیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے کاغذ نگر ٹاؤن کے وسندھرا ڈگری کالج کے قریب چرچ کے پاس موجود وی آئی پی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن کی جانب سے نالے پر ناجائز قبضہ کر کے تعمیر کی گئی عمارتوں کو آج کاغذ نگر میونسپل کمشنر انجیا کی نگرانی میں جے سی بی کی مدد سے منہدم کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا
طب یونانی انسانی صحت اور معاشی استحکام کا ضامن، حکیم غریبوں کے مسیحا قرار
وقف جائیدادوں کے تحفظ کے لیے وزیراعلٰی اور چیف جسٹس سے ٹریبونل کو مضبوط کرنے کی گزارش


اس موقع پر کمشنر انجیا نے بتایا کہ میونسپل حدود میں جتنی بھی غیر مجازتعمیرات ہیں، انہیں منہدم کیا جائے گا۔ خاص طور پر نالوں پر قبضہ کر کے بنائے گئے ڈھانچوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے تاکہ مستقبل میں نکاسی آب میں کوئی رکاوٹ نہ ہو۔


میونسپل حکام کی اس سخت کارروائی پر ٹاؤن کے عوام نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ غیر قانونی قبضوں کے خلاف سخت اقدامات ضروری ہیں۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کے لیے کاغذ نگر ٹاؤن ایس ایچ او پریم کمار اور رورل سی آئی سرینواس راؤ کی نگرانی میں بھاری پولیس بندوبست بھی تعینات کیا گیا۔