تلنگانہ

بلدی انتخابات: وزیراعلی تلنگانہ کی امریکہ سے زوم میٹنگ، وزرا کو اہم ہدایات

اس موقع پر پی سی سی صدر نے ریاست بھر میں کروائے گئے سروے کی رپورٹس سے وزیر اعلیٰ کو واقف کروایا اور زمینی حقائق سے آگاہ کیا۔ ریونت ریڈی نے وزراء اور پارٹی قائدین کو ہدایت دی کہ وہ ریاست کی 90فیصد بلدیات میں کامیابی حاصل کرنے کے نشانہ کے ساتھ کام کریں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی نے امریکہ کے دورہ پر ہونے کے باوجود ریاست میں ہونے والے بلدی انتخابات کے سلسلہ میں ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد کیا۔

متعلقہ خبریں
وزیراعلی تلنگانہ نے داوس میں اہم ملاقاتوں کا آغاز کردیا
کمشنرحیدرا نے میڈارم جاترا میں درشن کئے
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار

زوم کے ذریعہ منعقدہ اس اجلاس میں وزراء، پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ اور انچارج میناکشی نٹراجن نے شرکت کی۔

اس موقع پر پی سی سی صدر نے ریاست بھر میں کروائے گئے سروے کی رپورٹس سے وزیر اعلیٰ کو واقف کروایا اور زمینی حقائق سے آگاہ کیا۔ ریونت ریڈی نے وزراء اور پارٹی قائدین کو ہدایت دی کہ وہ ریاست کی 90فیصد بلدیات میں کامیابی حاصل کرنے کے نشانہ کے ساتھ کام کریں۔

انہوں نے تاکید کی کہ تمام لیڈر متحد ہو کر انتخابی مہم چلائیں تاکہ حکومت کی فلاحی اسکیموں کو عوام تک پہنچا کر بڑی جیت کو یقینی بنایا جا سکے۔