تلنگانہ

تلنگانہ: جنسی حملہ کی کوشش،مزاحمت پر خاتون کو زخمی کر دیاگیا

خاتون کی شدید مزاحمت پر اس نے درانتی سے حملہ کر کے اس کو بے رحمی سے قتل کر دیا۔ واقعہ کے بعد خوفزدہ ہو کر سریکانت نے خود بھی خودکشی کر لی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع سرسلہ کے گج سنگورم گاؤں میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق سریکانت نامی شخص نے اپنی پڑوسن پر جنسی حملہ کی کوشش کی۔

متعلقہ خبریں
کولکتہ شہر ریالیوں اور مظاہروں سے دہل گیا
محبوب نگر: اقلیتی پوسٹ میٹرک ہاسٹل (بوائز) میں 18 مخلوعہ نشستوں کیلئے درخواستیں مطلوب ،16 جولائی آخری تاریخ
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
سام چیرٹی ٹرسٹ اینڈ ویلفیئر کی چیئرپرسن شیخ انجم کی سابق وزیر ہریش راؤ سے ملاقات
بی سی طبقات کو تحفظات کے بغیر انتخابات منظور نہیں، ریاست گیر عوامی تحریک کا اعلان: کویتا

خاتون کی شدید مزاحمت پر اس نے درانتی سے حملہ کر کے اس کو بے رحمی سے قتل کر دیا۔ واقعہ کے بعد خوفزدہ ہو کر سریکانت نے خود بھی خودکشی کر لی۔

بتایا جا رہا ہے کہ خاتون کے جسم پر دانتوں کے نشان بھی پائے گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ خاتون کا شوہر ملازمت کے سلسلہ میں دبئی میں مقیم ہے ۔

خاتون کسی کام سے سریکانت کے گھر گئی تھی، سریکانت کی بیوی اپنی مائیکہ گئی ہوئی تھی۔ اسی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سریکانت نے یہ جرم کیا۔

اس واقعہ کے بعد گاؤں میں شدید غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ۔ پولیس نے دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ایریا ہاسپٹل منتقل کر دیا۔