تلنگانہ

تلنگانہ: پٹرول کے بجائے پٹرول پمپ سے پانی آنے کاواقعہ۔ گاڑی سواروں کا احتجاج

پٹرول کے بجائے پٹرول پمپ سے پانی آنے کے واقعہ کے بعد پٹرول پمپ پر گاڑی سواروں نے احتجاج کیا۔

حیدرآباد: پٹرول کے بجائے پٹرول پمپ سے پانی آنے کے واقعہ کے بعد پٹرول پمپ پر گاڑی سواروں نے احتجاج کیا۔

متعلقہ خبریں
قرآن پاک قیامت کے دن اپنے پڑھنے والوں کی شفاعت کرے گا: مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری
این آئی ٹی ورنگل میں بین الاقوامی یومِ خواتین کا شاندار انعقاد، ڈی آر ڈی او سائنسدان کی خصوصی گفتگو
ایل آر ایس درخواست گزاروں کے لیے خوشخبری، فیس پر خصوصی رعایت
سادات بیت المال فاؤنڈیشن کی جانب سے مستحق سادات میں راشن کی تقسیم
ورنگل پولیس کے نئے سونگھنے والے کتے فورس میں شامل، کمشنر کا معائنہ

یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع مُلگ کے ایک پٹرول پمپ پر پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق ایک شخص نے اس پٹرول پمپ سے پٹرول اپنی بائیک میں ڈلوایا تاہم کچھ دور جانے کے بعد اس کی بائیک اچانک رک گئی۔

جب اس شخص نے بائیک میں دیکھا تو اس کو پٹرول کی بجائے پانی نظرآیا جس کے بعد وہ شخص پٹرول پمپ پر واپس پہنچا اور اس سلسلہ میں جب اس نے پٹرول پمپ کے ذمہ داروں سے پوچھا تو وہ مناسب جواب نہیں دے سکے۔

جس پر اس شخص اوردیگر گاڑی سواروں نے پٹرول پمپ پر احتجاج کیا اور پٹرول پمپ کے مالک کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچ گئی جس نے احتجاجیوں کے جذبات کو سرد کیا اور پٹرول پمپ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کروائی۔