یوروپ

معصوم شہریوں کی اموات کو کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا: طیب اردغان

رجیب طیب اردوان نے امیر قطر سے بھی ٹیلی فون کیا اور جنگ کی تازہ صورتحال پر بات چیت کرتے ہوئے امیر قطرسے کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔

انقرہ :  ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل سے غزہ پر بمباری روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ معصوم شہریوں کی اموات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
موت، تباہی اور غصہ کے درمیان غزہ میں خون سے رنگی عید
ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کا اعلان
فلسطینی فوٹو جرنلسٹ نے فرانس کا بڑا انعام ’فریڈم پرائز‘ جیت لیا
اسرائیل بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے تمام فیصلوں پر جلد عمل درآمد کرے: ترکیہ
اسرائیل کے تیار کردہ اشیاء کا استعمال نہ کریں: مشتاق ملک

تفصیلات کے مطابق حماس اور اسرائیل جنگ رکوانے کے لیے ترک صدر رجب طیب اردوان متحرک ہیں، ترک صدر نے اسرائیل اور فلسطینی صدور سے رابطے کیا اور کشیدگی کم کرنے پر زور دیا۔

ترک صدررجب طبیب اردوآن نے اسرائیلی ہم منصب سے فون پرغزہ پر بمباری روکنے کا مطالبہ کیا اور غزہ کی بندش کو ناقابلِ قبول قراردیتے ہوئے کہا معصوم شہریوں کی اموات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

رجیب طیب اردوان نے امیر قطر سے بھی ٹیلی فون کیا اور جنگ کی تازہ صورتحال پر بات چیت کرتے ہوئے امیر قطرسے کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔

ترک صدر کے لبنان اورملائشیا کے وزرائے اعظم سے بھی رابطے کئے، جس میں فلسطین اسرائیل کشیدگی کم کرنے کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے آپریشن طوفان الاقصی کے دوران اسرائیل کے متعدد علاقوں میں مجاہدین اور صہیونی فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ گئی جبکہ بوکھلائی صہیونی فوج کی وحشیانہ بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد سات سو چار ہوگئی اور تین ہزار آٹھ سو سے زائد زخمی ہیں۔

a3w
a3w