حیدرآباددیگر ممالک

حیدرآباد کے ایک شخص کی برطانیہ میں قتل کی واردات

شہرحیدرآبادکے مانصاحب ٹینک علاقہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی برطانیہ میں قتل کی واردات پیش آئی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآبادکے مانصاحب ٹینک علاقہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی برطانیہ میں قتل کی واردات پیش آئی۔

متعلقہ خبریں
فرینکفرٹ تا حیدرآباد راست پرواز کا جلد آغاز
جنت البقیع کی تعمیر نو کیلئے عالمی سطح پر احتجاج، حیدرآباد کے اندرا پارک پر دھرنا کا اعلان
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
حیدرآباد: جامعۃ المؤمنات میں شب قدر کی محفل، مولانا صابر پاشاہ قادری کے خطاب نے دل جیت لیے
جمعتہ الوداع: احساس اور عبادت کا دن – مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری

ان کی شناخت رئیس الدین کے طورپر کی گئی ہے جو 12سال سے برطانیہ میں مقیم تھے۔ان کے قتل کی واردات کامعاملہ تاخیر سے منظرعام پر آیا۔

65سالہ رئیس الدین جلد ہی حیدرآبادمیں بیٹی کی شادی کیلئے آنے والے تھے۔30ستمبر کو ہل ٹاپ ایونیو، لیڈس، یارک شائر میں ان کو چاقو گھونپ دی گئی۔

رئیس الدین اور ایک افغانی باشندہ کو یوگانڈا کے دوقاتلوں نے حملہ کرتے ہوئے قتل کردیا۔پولیس نے ان کو زخمی حالت میں ہیلی کاپٹر کے ذریعہ اسپتال منتقل کیا تاہم علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔

پولیس نے دوہرے قتل کے معاملہ میں دو افراد کو گرفتارکرلیا۔رئیس الدین کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک دختر اور ایک بیٹا شامل ہیں۔