حیدرآباد

فرینکفرٹ تا حیدرآباد راست پرواز کا جلد آغاز

جی ایم آر حیدرآباد نے موتیوں کے شہر حیدرآباد کو لفتھانسا جو یوروپین کی ایک بڑی اور اسٹار الائسنس ممبرایر لائن ہے، کے ذریعہ نان اسٹاپ خدمات شروع کرنے کیلئے تمام تر تیاریاں کرلی ہیں۔

حیدرآباد: جی ایم آر حیدرآباد نے موتیوں کے شہر حیدرآباد کو لفتھانسا جو یوروپین کی ایک بڑی اور اسٹار الائسنس ممبرایر لائن ہے، کے ذریعہ نان اسٹاپ خدمات شروع کرنے کیلئے تمام تر تیاریاں کرلی ہیں۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
حیدر آباد کو بھاگیہ نگر بنانے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کی مہم
رضا احمد خان کوجواہر لال نہرو یونیورسٹی کی جانب سے پی ایچ ڈی کی ڈگری
حیدرآباد کومشترکہ صدر مقام برقرار رکھنے کا مطالبہ،ہائی کورٹ میں عرضی
آنے والے دنوں میں گرم میں اضافہ ہوگا : محکمہ موسمیات

فرینکفرٹ سے حیدرآباد کیلئے لفتھانسا کی پہلی راست پرواز آئندہ سال 16 جنوری سے شروع ہوگی۔ وائڈ باڈی بوئنگ B787-9 طیارہ استعمال کیا جائے گا جس کے ذریعہ بغیر کسی رکاوٹ کے سفر کا تجربہ ہو گا۔

اس ایر کرافٹ میں 26 بزنس کلاس، 21 پریمیم اکانومی، اور 247 اکانومی کلاس نشستیں رہیں گی۔ افتتاحی پروازفرینکفرٹ سے10 بجے دن (مقامی وقت) حیدرآباد کیلئے روانہ ہوگی اور حیدرآباد، 11بجے شب (مقامی وقت کے مطابق) پہنچے گی۔

واپسی سفر کیلئے یہ ایر کرافٹ حیدرآباد سے ایک بجے شب (مقامی وقت کے مطابق) روانہ ہوگی اور6:10بجے صبح (مقامی وقت) فرینکفرت پہنچے گی۔

فرینکفرٹ تا حیدرآباد راست سفر کادورانیہ 8 گھنٹے 30 منٹ رہے گا اور یہ پرواز ہفتہ میں تین دن چلائی جائے گی۔ فرینکفرٹ تا حیدرآباد پرواز ہر منگل، جمعہ اور اتوار کو چلائی جائے گی جبکہ واپسی کے دوران حیدرآباد سے یہ پرواز ہر پیر، چہارشنبہ اور ہفتہ کے روز فرینکفرٹ کے لئے روانہ ہوگی۔