جرائم و حادثات
سارن میں نوجوان کا گولی مار کر قتل
اس کے بعد شری کانت کے تین دوست اس کی لاش چھوڑ کر صدر اسپتال سے باہر نکل گئے۔ ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے معاملے کی اطلاع تھانے پولیس کو دی۔
چھپرا: بہار کے سارن ضلع کے نگر تھانہ علاقے میں ایک نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ موہن نگر محلہ کے رہنے والے گوپال پرساد کے بیٹے شری کانت پٹیل (38) کو جمعہ کی رات دیر گئے اس کے تین دوستوں نے موٹر سائیکل پر زخمی حالت میں صدر اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
اس کے بعد شری کانت کے تین دوست اس کی لاش چھوڑ کر صدر اسپتال سے باہر نکل گئے۔
ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے معاملے کی اطلاع تھانے پولیس کو دی۔
پولیس شری کانت کے تین دوستوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔