جرائم و حادثات

پہاڑی شریف میں نامعلوم خاتون کا قتل

پولیس کے مطابق مقامی افراد نے تُکوگوڑہ کے ہارڈ ویر پارک کے قریب خاتون کی انتہائی مسخ شدہ لاش دیکھی اور پولیس کو چوکس کیا۔پولیس اس اطلاع کے ساتھ ہی وہاں پہنچ گئی جس نے شواہد جمع کئے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے علاقہ پہاڑی شریف میں نامعلوم افراد نے خاتون کا قتل کرتے ہوئے اس کی لاش کو تھیلے میں ڈال کرٹھکانے لگانے کی کوشش کی گئی۔یہ واردات کل شب پیش آئی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
سنگ دل اولاد نے ضعیف ماں کو گھر سے باہر نکال دیا
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

پولیس کے مطابق مقامی افراد نے تُکوگوڑہ کے ہارڈ ویر پارک کے قریب خاتون کی انتہائی مسخ شدہ لاش دیکھی اور پولیس کو چوکس کیا۔پولیس اس اطلاع کے ساتھ ہی وہاں پہنچ گئی جس نے شواہد جمع کئے۔

پولیس نے شبہ ظاہر کیاکہ اس خاتون کا گلا گھونٹ کرقتل کیا گیا اور بعد ازاں حیدرآباد کے نواح میں سنسنان مقام پر اس کی لاش کوٹھکانے لگانے کی کوشش کی گئی۔

پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ تین دن پہلے اس خاتون کا قتل کیاگیا کیونکہ یہ لاش انتہائی مسخ شدہ تھی۔پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں تاکہ خاتون کی شناخت کی جاسکے اور قاتلوں کوپکڑاجاسکے۔